پیر 11 ربیع الاول 1448هـ
#اردو روزنامہ

دانم ناگیندر کی رکنیت برقرار رہے گی یا ختم؟ فیصلہ 16 ستمبر کو سنایا جائے گا فیصلہ

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے خیرت آباد کے ایم ایل اے دانم ناگیندر کی اینٹی ڈیفیکشن قانون کے تحت نااہلی سے متعلق دائر دو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ اور جسٹس جی ایم محی الدین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اعلان کیا کہ اس مقدمے کا حتمی فیصلہ 16 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

یہ درخواستیں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے قائد الیٹی مہیشور ریڈی اور بی آر ایس کے ایم ایل اے پاڈی کوشک ریڈی نے دائر کی تھیں۔ دونوں نے اسپیکر کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں دانم ناگیندر کو نااہل قرار دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

بی آر ایس کا مؤقف ہے کہ دانم ناگیندر بی آر ایس کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہوگئے، اس لیے انہیں آئین کے دسویں شیڈول کے تحت نااہل قرار دیا جانا چاہیے تھا۔ تاہم اسپیکر نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق معاملے کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ پیش کیے گئے شواہد سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ناگیندر نے اپنی مرضی سے بی آر ایس کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔

جمعہ کے روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر کی جانچ صرف اسمبلی کے اندر ہونے والے واقعات تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسمبلی کے اندر اور باہر دونوں جگہ ایم ایل اے کے طرزِ عمل کا جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ یہ طے ہو سکے کہ آیا انہوں نے حقیقتاً اپنی جماعت کی رکنیت ترک کی ہے یا نہیں۔

ہائی کورٹ نے چار روزہ تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جس کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔

دانم ناگیندر کی رکنیت برقرار رہے گی یا ختم؟ فیصلہ 16 ستمبر کو سنایا جائے گا فیصلہ

77واں یومِ رحمتُ للعالمین ﷺ و یومِ

دانم ناگیندر کی رکنیت برقرار رہے گی یا ختم؟ فیصلہ 16 ستمبر کو سنایا جائے گا فیصلہ

حیدرآباد میں زیرِ تعمیر سات منزلہ عمارت

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے