میرپیٹ میں خاتون کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف، سونے کی بالیوں اور نقد رقم 10 ہزار روپے کے لیے قتل
حیدرآباد: میرپیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں زیرِ زمین پانی کے ٹینک (سَمپ) سے 60 سالہ خاتون کملماں کی نعش برآمد ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے سری کرشنا ہاٹ چپس کے مالک پرکاش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مالی مشکلات کا شکار پرکاش نے نقد رقم اور سونے کی بالیوں کے لالچ میں کملماں کو قتل کیا۔ کملماں تنخواہ لے کر گھر واپس جارہی تھی کہ پرکاش نے اسے اپنی دکان میں بلایا۔ دکان میں داخل ہوتے ہوئے کملماں کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے، تاہم وہ دکان سے باہر نہیں نکلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات تیز کیں، جس کے بعد قتل کی حقیقت سامنے آئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کملماں کے پاس موجود 10 ہزار روپے نقد اور تقریباً آدھا تولہ سونے کی بالیوں کے لیے اسے قتل کیا تھا۔




English 



























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































