پیر 8 ذوالحجہ 1447هـ
#تلنگانہ #خبریں

چھوٹے اخبارات کے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں ٹی جے اے وفد کی ضلع کلکٹر پرتیک جین آئی اے ایس سے ملاقات

سنگاریڈی، 21 مئی:
تلنگانہ جرنلسٹس اسوسی ایشن (ٹی جے اے) سنگاریڈی ضلع یونٹ کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر جناب پرتیک جین آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے چھوٹے اخبارات اور مقامی میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں کو فوری طور پر ایکریڈیشن کارڈس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

وفد نے ضلع کلکٹر کو ایک نمائندگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد چھوٹے اخبارات کی مالی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ سرکاری اشتہارات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ اشتہارات کے بل طویل عرصہ سے زیر التواء ہیں، جس کے باعث صحافی شدید معاشی بحران کا شکار ہیں۔

نمائندگی میں کہا گیا کہ تقریباً ڈھائی سال سے چھوٹے اخبارات اور صحافی شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور کئی اداروں کے بل ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ سے باقی ہیں۔ مالی دباؤ، قرضوں اور ذہنی پریشانیوں کے سبب متعدد صحافی دل کے دورے کا شکار ہوکر انتقال کرچکے ہیں جبکہ بعض دیگر زیر علاج ہیں۔

وفد نے کلکٹر سے گزارش کی کہ موجودہ غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع سطح پر چھوٹے اخبارات سے وابستہ مستحق صحافیوں کیلئے ایکریڈیشن کارڈس کے اجراء میں خصوصی رعایت دی جائے تاکہ صحافی برادری کو راحت پہنچ سکے۔

اس موقع پر ٹی جے اے کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد خلیل احمد، سنگاریڈی ضلع صدر محمد صدیق احمد اور دیگر صحافی قائدین بھی موجود تھے۔

ضلع کلکٹر پرتیک جین آئی اے ایس نے وفد کی نمائندگی کو غور سے سنتے ہوئے مسائل کا جائزہ لینے اور متعلقہ امور پر مثبت غور کرنے کا تیقن دیا۔
چھوٹے اخبارات کے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں ٹی جے اے وفد کی ضلع کلکٹر پرتیک جین آئی اے ایس سے ملاقات

اہل صحافیوں کو فوری ایکریڈیشن کارڈس جاری

چھوٹے اخبارات کے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں ٹی جے اے وفد کی ضلع کلکٹر پرتیک جین آئی اے ایس سے ملاقات

23 MAY 2026 URDU DAILY NEWS

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے