پیر 8 ذوالحجہ 1447هـ
#تلنگانہ #خبریں

اہل صحافیوں کو فوری ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں: ٹی جے اے ضلع میں ٹی جے اے کو مضبوط بنایا جائے: ریاستی جنرل سکریٹری محمد خلیل احمد صحافیوں کو مکانات کے پلاٹس اور ہیلتھ کارڈس فراہم کیے جائیں رکنیت سازی مہم 31 مئی تک جاری رہے گی: ضلعی صدر محمد صدیق احمد

سنگاریڈی، 21 مئی:
تلنگانہ جرنلسٹس اسوسی ایشن (ٹی جے اے) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اہل صحافیوں کو فوری طور پر ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یہ مطالبات بدھ کے روز پوتھیرڈی پلی کراس روڈ کے قریب ہوٹل منجیرا میں منعقدہ ٹی جے اے ضلع کمیٹی اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت ضلع ورکنگ صدر دیورمپلی اشوک نے کی۔

اجلاس سے بطور مہمانانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری محمد خلیل احمد اور ضلعی صدر محمد صدیق احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے تمام صحافی متحد ہو کر کام کریں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور علاقائی اخبارات کے صحافیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے اور تمام مستحق صحافیوں کو منصفانہ طور پر ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں۔

رہنماؤں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو مکانات کے پلاٹس اور ہیلتھ کارڈس فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں سماجی اور طبی تحفظ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تنظیم ہر ناانصافی کے خلاف صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ضرورت کے وقت ان کی مدد کے لیے دستیاب ہوگی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری رکنیت سازی مہم 31 مئی تک جاری رہے گی۔ بعد ازاں ریاستی جنرل سکریٹری کے ہاتھوں نئے شامل ہونے والے صحافیوں میں شناختی کارڈس بھی تقسیم کیے گئے۔

اجلاس میں ضلع جنرل سکریٹری محمد مجاہد، ضلع خازن خلیم، سینئر صحافی اشوک بابو، جی دشرتھ، اندوری کرشنا، ایم چندرا ریڈی، رام کرشنا، ای بھاسکر، سنتوش اور دیگر صحافی موجود تھے۔
اہل صحافیوں کو فوری ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں: ٹی جے اے ضلع میں ٹی جے اے کو مضبوط بنایا جائے: ریاستی جنرل سکریٹری محمد خلیل احمد صحافیوں کو مکانات کے پلاٹس اور ہیلتھ کارڈس فراہم کیے جائیں رکنیت سازی مہم 31 مئی تک جاری رہے گی: ضلعی صدر محمد صدیق احمد

21 MAY 2026 URDU DAILY NEWS

اہل صحافیوں کو فوری ایکریڈیشن کارڈس جاری کیے جائیں: ٹی جے اے ضلع میں ٹی جے اے کو مضبوط بنایا جائے: ریاستی جنرل سکریٹری محمد خلیل احمد صحافیوں کو مکانات کے پلاٹس اور ہیلتھ کارڈس فراہم کیے جائیں رکنیت سازی مہم 31 مئی تک جاری رہے گی: ضلعی صدر محمد صدیق احمد

چھوٹے اخبارات کے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈس

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے