جمعرات 14 ربیع الاول 1448هـ
#تلنگانہ

سوریا پیٹ ضلع کے کوڈاڈ میں خوفناک بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے کوڈاڈ منڈل کے دوراکنٹہ علاقے میں بدھ کی علی الصبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد سے ایلور جانے والی ایک نجی ٹراویلس بس سڑک کنارے کھڑی لوہے سے لدی لاری سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے۔ بس میں حادثے کے وقت 42 مسافر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق، تصادم کے بعد لاری میں موجود لوہے کی چادریں بس کے اندر گھس گئیں، جس کے باعث کئی مسافر شدید زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غنودگی اور تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

جاں بحق افراد میں یاساراپو چنی (32)، میری جیوتسنا (29)، ناگیندر بابو (21)، سوراورپو شکینہ، بھاونا اور لکشمی شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو کوڈاڈ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اتم کمار ریڈی کی ہدایت پر ضلع کلکٹر اور ایس پی نے بھی اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔

سوریا پیٹ ضلع کے کوڈاڈ میں خوفناک بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

26 AUGUST 2026 URDU DAILY NEWS

سوریا پیٹ ضلع کے کوڈاڈ میں خوفناک بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

سوریا پیٹ ضلع کے کوڈاڈ میں خوفناک

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے