نظام آباد کے جامعہ ضیاء الاسلام مدرسہ کا معاملہ باہمی بات چیت سے حل، سرگرمیاں دوبارہ شروع
نظام آباد کے مجاہد نگر میں واقع جامعہ ضیاء الاسلام لل بنات مدرسہ میں 14 اگست کو پیش آنے والے واقعہ کو باہمی بات چیت کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔
نظام آباد کے مفتی سعید اکبر صاحب، خضر احمد صاحب اور امیر ملت اسلامیہ حافظ لائق خان نے مدرسہ میں مجاہد نگر کے نوجوانوں سے بات چیت کی، جس کے بعد معاملہ پرامن طور پر حل ہوگیا۔
مجاہد نگر کے نوجوانوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 23 سال سے جامعہ ضیاء الاسلام لل بنات مدرسہ کی حمایت کرتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
حافظ لائق خان نے تصدیق کی کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے اور مدرسہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔
مدرسہ انتظامیہ نے یقین دلایا کہ طلباء کو معیاری اسلامی تعلیم فراہم کرنے، انہیں عالم و حافظ بنانے اور اسلامی وظائف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔




English 


























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































