پیر 11 ربیع الاول 1448هـ
#تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں بارش کا الرٹ، کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد: خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے علاقے کے اثر سے تلنگانہ میں ایک بار پھر بارشوں میں شدت آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے 24 اور 25 اگست کو ریاست کے کئی علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعدد اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، کریم نگر، پداپلی اور جے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں بعض مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع میں یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، مولوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل-ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کے دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

حیدرآباد میں بھی بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں آسمان ابرآلود رہے گا اور ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

حکام نے بارش کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو خصوصی احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں بارش کا الرٹ، کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان

24 AUGUST 2026 URDU DAILY NEWS

حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں بارش کا الرٹ، کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد اور اطراف کے کمشنریٹس میں ویک

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے