اقلیتی طلبہ کےلیے چیف منسٹر اوور سیز اسکیم اسکالر شپ کے تحت آن لائن درخواستیں مطلوب یکم جون سے 30 جون تک درخواست دینے کی سہولت: محمد عبدالقیوم
محبوب نگر- یکم/جون ( پریس نوٹ) ضلع اقلیتی بہبود محمد عبد القیوم نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود ، ریاست تلنگانہ ، کے زیر اہتمام ، چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم اسپرنگ سیزن 2026 کےتحت بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم (پوسٹ گریجویٹ/ پی ایچ ڈی) حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ سے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک امریکہ ، برطانیہ، آسٹریلیا، کناڈا، سنگاپور ، جرمنی ، ساؤتھ کوریا، جاپان ، فرانس اور نیوزی لینڈ کی مسلمہ یونی ورسٹیز میں 01.01.2026) تا 30.06.2026 تک ) پوسٹ گریجویٹ یا پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے، اور حکومت کی تمام اہلیت سے متعلق قواعد کی تکمیل کرنے والےاہل امیدوار اپنی درخواستیں ویب سائٹ (www.telanganaepass.cgg.gov.in) پر داخل کرسکتے ہیں ۔ محمد عبد القیوم نے کہا کہ اہل امیدوار 30.06.2026 شام 5.00 بجے تک اپنی اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں درخواست کی ہارڈکاپی اور ضروری دستاویزات/اسنادات 31-07-2026 شام 5 بجے تک ضلعی افسر برائے اقلیتی بہبود، محبوب نگر پر داخل کریں۔انہوں نے کہا کہ منتخب طلبہ کو اس اسکیم کے تحت 20 لاکھ کی اسکالر شپ اور ایک طرف کا فضائی کرایہ 60 ہزار روپئے (یا اصل کرایہ جو بھی کم ہو) دئے جائیں گے ۔ آگے کہا کہ دستاویزات کی جانچ میں جعلی اسنادات کی صورت میں امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اسکیم کی تمام تفصیلات ،عمر، تعلیمی قابلیت ، سالانہ آمدنی کے علاوہ دیگر اہم تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ ضلعی عہدیدار محمد عبد القیوم نے محبوب نگر کے اقلیتی اہل طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کریں اور اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود ، روم نمبر(205) سکنڈ فلورIDOC بلڈنگ (کلکٹریٹ کامپلکس) پر یا فون نمبر ات 7993357089، 9440970730پر رابطہ کریں۔




English 













































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































