ننھے رحمان خان نے 4 سال کی عمر میں 10 ماہ میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کر لیا
رحمان خان ولد سلمان خان نے محض کم عمری میں ایک عظیم دینی اعزاز حاصل کرتے ہوئے ناظرہ قرآن مجید کی تکمیل کرلی۔ ان کی پیدائش 13 جنوری 2021 کو ہوئی، اور انہوں نے اپنی والدہ اسماء جبین کی زیر نگرانی صرف 10 ماہ کی قلیل مدت میں قرآن مجید ناظرہ مکمل کیا۔
اس روح پرور موقع پر گھرانے میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ ننھے حافظ کے نانا محمد عزیز محی الدین اور نانی عائشہ صدیقہ نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رحمان خان کو دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ اسی طرح دادا عبد القدیر خان اور دادی کریم النساء بیگم نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اہل خانہ اور رشتہ داروں نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچے کی دینی تعلیم کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے

English 