جمعرات 24 محرم 1448هـ
#حیدرآباد #خبریں

محمد فرقان احمد کے ہاتھوں انو تارا Anuttara ٹاؤن شپ فیز -II کا بروچر لانچ چینل پارٹنرس میٹ میں زبردست ردعمل اور اسپاٹ بکنگس

حیدرآباد:سٹی اسکوائر انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اس کے فلیگ شپ پروجیکٹ انو تارا ٹاؤن شپ فیز -II کا بروچر لانچ اور چینل پارٹنرس میٹ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام میں سرمایہ کاروں، چینل پارٹنرس، ریئل اسٹیٹ پروفیشنلس اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروجیکٹ کے بروچرکو محمد فرقان احمد منیجنگ ڈائرکٹرسٹی اسکوائر انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ نے معزز مہمانوں اور سینئر اسوسی ایٹس کے ہمراہ لانچ کیا۔ اس موقع پر فرقان احمد نےانو تارا ٹاؤن شپ فیز-II کے ویژن اور پروجیکٹ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ محمد فرقان احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انو تاراٹاؤن شپ فیز-II صرف ایک پلاٹیڈ ڈیولپمنٹ نہیں بلکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ایک پریمیم گیٹڈ کمیونٹی ہے جو سرمایہ کاروں اور فیملیز دونوں کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی اسکوائر انفرا ہمیشہ شفافیت، معیار اور صارفین کے اعتماد کو اپنے بنیادی اقدار سمجھتا ہے۔135 ایکڑ پر پھیلا ہوا انو تارا ٹاؤن شپ فیز-II ایک ڈی ٹی سی پی منظورہ گیٹڈ کمیونٹی ہے جس میں 1200 سے زائد پریمیم اوپن پلاٹس موجود ہیں۔ پروجیکٹ میں کشادہ سڑکیں، کلب ہاؤس، سوئمنگ پول، چلڈرن پلے ایریا، لینڈ اسکیپڈ پارکس، ایونیو پلانٹیشن، رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم، سیوریج منیجمنٹ اور چوبیس گھنٹے سکیورٹی جیسی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔پروگرام کے دوران انتظامیہ کی جانب سے سرمایہ کاروں اور چینل پارٹنرس کے لئے خصوصی انسینٹو اسکیمس کا بھی اعلان کیا گیا۔ صارفین کے لئے ایک لاکھ روپئے کی ادائیگی پر گارنٹیڈ گولڈ کوائن، ڈیڑھ لاکھ روپئے کی ادائیگی پر گارنٹیڈ ای وی اسکوٹر اور میگا گرانڈ لکی ڈرا کا اعلان کیا گیا جس میں 5 ٹاٹا پنچ کاریں، 5 رائل انفیلڈ موٹر سائیکلیں اور گولڈ سیٹس شامل ہیں۔تقریب کا ایک اور نمایاں پہلو پروموٹر انسینٹو اسکیم رہی، جس کے تحت 25 پلاٹس کی بکنگ حاصل کرنے والے چینل پارٹنر کا قرعہ اندازی کے لئے انتخاب عمل میں آئے گا ۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ خوش نصیب چینل پارٹنر کو برانڈ نیو ٹویوٹا فارچیونر دی جائے گی۔ اس اعلان کو چینل پارٹنرس نے بہت پسند کیا۔ پروگرام کو سرمایہ کاروں اور چینل پارٹنرس کی جانب سے زبردست ردعمل حاصل ہوا اور ایونٹ کے دوران ہی کئی اسپاٹ بکنگس ریکارڈ کی گئیں۔ کمپنی کے وعدہ کے مطابق مسٹر مصطفیٰ کمال نے خود اسپاٹ بکنگ کرنے والے صارفین میں گارنٹیڈ گولڈ کوائنس تقسیم کئے، جس سے شرکاء میں مزید اعتماد پیدا ہوا اور کمپنی کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔شرکاء نے محمد فرقان احمد کی قیادت، پروجیکٹ کے اسٹریٹجک لوکیشن، کاماریڈی کی گروتھ پوٹینشل اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع کی خوب ستائش کی۔ کئی چینل پارٹنرس نے پروجیکٹ کی مارکیٹنگ اور کامیابی کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر محمد فرقان احمد نے کہا کہ کاماریڈی تلنگانہ کے تیزی سے ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مراکز میں شامل ہو رہا ہے اور انو تارا ٹاؤن شپ فیز-II آنے والے برسوں میں اس علاقے کا ایک نمایاں اور لینڈ مارک پروجیکٹ ثابت ہوگا۔پروگرام کا اختتام سرمایہ کاروں، چینل پارٹنرس اور بزنس اسوسی ایٹس کی پُرجوش شرکت کے ساتھ ہوا اور انوتارا ٹاؤن شپ فیز-II کی کامیابی کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی گئی۔ کاماریڈی میں 28 جون اتوار کو پروموٹرس کی میٹ ہوگی۔ لنچ کا نظم رہے گا۔ بکنگ کے لئے فون نمبرات
9032370929 / 9709703131 / یا 9393930786 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
محمد فرقان احمد کے ہاتھوں انو تارا Anuttara ٹاؤن شپ فیز -II کا بروچر لانچ   چینل پارٹنرس میٹ میں زبردست ردعمل اور اسپاٹ بکنگس

25 JUNE 2026 URDU DAILY NEWS

محمد فرقان احمد کے ہاتھوں انو تارا Anuttara ٹاؤن شپ فیز -II کا بروچر لانچ   چینل پارٹنرس میٹ میں زبردست ردعمل اور اسپاٹ بکنگس

26 JUNE 2026 URDU DAILY NEWS

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے