ہفتہ 27 ذوالحجہ 1447هـ
#حیدرآباد #خبریں

سنگل ونڈو چیئرمینوں کو برقرار رکھنے کی اپیل، مدھوسودناچاری کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد: قانون ساز کونسل میں قائدِ حزبِ اختلاف سریکونڈا مدھوسودناچاری نے مختلف کوآپریٹو سوسائٹیوں کے چیئرمینوں کے ہمراہ راج بھون میں گورنر شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی اور سنگل ونڈو کوآپریٹو سوسائٹیوں کے چیئرمینوں کو برقرار رکھنے کے مطالبہ پر مشتمل ایک یادداشت پیش کی۔

اس موقع پر مدھوسودناچاری نے کہا کہ ریاستی حکومت مبینہ طور پر سازش کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیوں میں نامزد افراد کو مقرر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں منتخب ہونے والے چیئرمینوں کی معیاد 2025 تک برقرار ہے، لیکن حکومت انتخابات کرانے کے بجائے اپنے من پسند افراد کو نامزد کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر گورنر کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی گئی ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ ریاستی حکومت کو کسی بھی یکطرفہ یا قبل از وقت اقدام سے روکا جائے۔

مدھوسودناچاری کے مطابق گورنر نے اس مسئلہ پر مثبت ردِ عمل ظاہر کیا اور معاملے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ کوآپریٹو اداروں کے جمہوری نظام کو برقرار رکھا جائے اور کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کی دفعات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
سنگل ونڈو چیئرمینوں کو برقرار رکھنے کی اپیل، مدھوسودناچاری کی گورنر سے ملاقات

30 MAY 2026 URDU DAILY NEWS

سنگل ونڈو چیئرمینوں کو برقرار رکھنے کی اپیل، مدھوسودناچاری کی گورنر سے ملاقات

1 JUNE 2026 URDU DAILY NEWS

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے