خواتین کے مسائل کے حل میں پیش پیش رہنے والی گدوال وجئے لکشمی ایک بار پھر متحرک
حیدرآباد: 14/05/2026
تلنگانہ ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے طور پر مقرر ہونے اور باضابطہ طور پر انچارج ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل ہی محترمہ گدوال وجئے لکشمی نے خواتین کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کیا کہ وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایک انجینئرنگ تھرڈ ایئر کی طالبہ جنہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، صحت کی خرابی کے باعث کالج سے غیر حاضر رہیں۔ کالج انتظامیہ نے کم حاضری کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں امتحانات میں شرکت کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس معاملے پر محترمہ وجئے لکشمی نے جے این ٹی یو حکام سے بات چیت کرتے ہوئے طالبہ کی ذہنی و جسمانی کیفیت اور پیش آئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امتحانات لکھنے کا ایک موقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔ جس پر متعلقہ کالج انتظامیہ نے فوری ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے مناسب انصاف فراہم کرنے کا یقین دلایا۔اسی طرح، اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق کریم نگر کے ماتا و شیشو آروگیہ کیندر میں شدید گرمی اور گھٹن کے سبب حاملہ خواتین اور زچہ خواتین کو پیش آنے والی مشکلات پر بھی محترمہ وجئے لکشمی نے فوری توجہ دی۔ انہوں نے ضلع حکام سے رابطہ قائم کیا، جس پر افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی خواتین مریضوں کو بہتر سہولیات اور معیاری طبی خدمات بغیر کسی لاپرواہی کے فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

English 