ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

رکنِ اسمبلی ظہیرآباد مانک راو کی نومنتخب سرپنچ گنجیٹی دیشیٹی پاٹل کو شالپوشی و گلپوشی کے ساتھ تہنیت

رکن اسمبلی ظہیرآباد نے نومنتخب سرپنچ گنجیٹی دیشیٹی پاٹل کو شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ظہیرآباد۔20۔نومبر(راست بذریعہ وہاٹس ایپ)نیالکل منڈل کے موضع گنجیٹی گرام پنچایت سے بی آر ایس پارٹی کے نومنتخب سرپنچ دیشیٹی پاٹل نے نیالکل منڈل بی آر ایس پارٹی صدر ڈپور رویندر کے ہمراہ ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیرآباد پہنچکر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو سے ملاقات کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے نومنتخب سرپنچ دیشیٹی پاٹل کو شالپوشی و گلپوشی کی اور سرپنچ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔واضع رہیکہ موضع گنجیٹی سرپنچ انتخابات میں کاٹے کا مقابلہ ہوا تھا جس میں دیشیٹی پاٹل صرف 27 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے تھے۔اس موقع پر بی آر ایس قائدین محمد زبیر احمد محمد علی محمد عامر یوتھ لیڈر محمد حذیفہ کے علاوہ موضع گنجیٹی سے وابستہ بی آر ایس پارٹی قائدین و دیگر بھی موجود تھے.

رکنِ اسمبلی ظہیرآباد مانک راو کی نومنتخب سرپنچ گنجیٹی دیشیٹی پاٹل کو شالپوشی و گلپوشی کے ساتھ تہنیت

کوہیر ٹاؤن کے بست پور امبیڈکر چوک

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے