ظہیرآباد میں تقریب عطائے پہلا سالانہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز ایوارڈ 2026 ء
ظہیرآباد – 5/جنوری ( ) حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی کے 437 ویں عرس شریف کے پر مسرت موقع پر ظہیرآباد میں پہلی مرتبہ تقریب عطائے حضرت سید شاہ عبدالعزیز ایوارڈ 2026 کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ باوقار تقریب 3 جنوری، بعد نماز عشاء احاطه درگاه شریف میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پہلا سالانہ ایوارڈ نبیرہ بندہ نواز گیسو دراز مولانا حافظ سید شاہ کلیم اللہ حسینی صاحب قبلہ المعروف کاشف پاشاہ معتمد عمومی تلنگانہ ڈسٹرکٹ درگاہ اسوسی ایشن کو ان کی فقید المثال سماجی، علمی، فکری، مذہبی اور بالخصوص خانقاہی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔ ایوارڈ بدست سجادہ نشین حضرت سید شاہ رضوان قادری صاحب پیش کیا گیا۔ ایوارڈ تقریب سے قبل جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوا جس سے مولانا سید شاہ کاشف پاشاہ بندہ نوازی صاحب کے علاوہ مقامی علمائے کرام کے خطابات ہوئے۔جبکہ اس روح پرور جلسے کی سرپرستی حافظ الحاج سید شاہ افسر پاشاہ قادری صاحب قبلہ عم سجادہ نشین نے کی۔ اس موقع پر پیر سید محب الدین قادری برادر سجادہ نشین ، سید شاہ فرحان قادری بغدادی برادر سجادہ نشین، سید بدرالدین قادری، سید فراز قادری، مولانا قاضی سید ضیا الدین خطیب عیدگاھ ظہیرآباد، مولانا یوسف صوفی قادری، گورے میاں سکندر و خانوادہ قارریہ مریدین معتقدین عوام کی کثیر تعداد موجود تھے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































