ظہیرآباد : پہلا بین المکاتب مسابقہ تفہیمِ اسلام کوئز کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ۔
ظہیرآباد 18/نومبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز )
مفتی محمد سراج احمد قاسمی امام و خطیب مسجد عبدالحکیم جمالی کی اطلاع کے مطابق ظہیرآباد میں پہلی بار بین المکاتب مقابلہ تفہیمِ اسلام کوئز وزڈم ماڈل اسکول میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پروگرام صبح 10 بجے تا دوپہر 12:30 بجے تک بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا۔
جمیع علماء کرام و حفاظ عظام کی نگرانی میں منعقد اس مقابلے میں 170 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
اکابر علماء مولانا احمد صاحب قاسمی، مولانا فاروق صاحب قاسمی، مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی، مفتی نذیر احمد صاحب حسامی اور مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی کی سرپرستی اور دعاؤں کی برکت سے امتحان کا مرحلہ پاۓ تکمیل کو پہنچا۔
مسابقہ کی نگرانی مفتی خلیل احمد قاسمی، مفتی معین قاسمی اور مفتی سراج قاسمی نے انجام دی۔
امتحان دو حصوں پر مشتمل تھا: تقریری اور تحریری۔
طلبہ نے دونوں موضوعات کو نہایت اعتماد اور عمدگی کے ساتھ پیش کیا۔
الحمدللہ ممتحنین کے تاثرات اطمینان بخش رہے۔
امتحان میں ناظر کی حیثیت سے مولانا رفیع صاحب حسامی، مولانا قاسم اطہر صاحب قاسمی، مولانا مدثر قاسمی سمیت دیگر علماء کرام موجود رہے۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طلبہ کی دینی و ملی ذہن سازی کی گئی۔
مولانا قاسم اطہر صاحب، مولانا عبدالمتین صاحب، مفتی خلیل صاحب اور محمد مبین احمد صاحب (لیکچرار جونیئر کالج) نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد پیش کی۔
تمام مکاتب کے ذمہ داران اور وزڈم ماڈل اسکول کے انچارج کے بے حد شکر گزار ہیں۔
ان شاء اللہ انعامات کا اعلان عنقریب کیا جائے گا۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































