ظہیرآباد اسلامک سنٹر میں سہ ماہی کمپیوٹر بیسک ٹریننگ یافتہ طلبہ میں امیر مقامی محمد ناظم الدین غوری کے ہاتھوں سرٹیفکٹ کی تقسیم

ظہیرآباد 26 /اکتوبر(روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیر آباد و صدر مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی جناب محمد ناظم الدین غوری کی صدارت میں کل شام ایک کمپیوٹر اسناد تقسیم تقریب اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر اباد پر منعقد ہوئی جس میں الخیرکمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سے سہ ماہی کورس کی تربیت مکمل کرنے پر طلبہ کو امیر مقامی کے ہاتھوں سرٹفیکٹ سے نوازا گیا اس موقع پر انھوں نے تربیت یافتہ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتےہوئےکہاکہ یہ سائنس وٹکنالوجی کا دور ہے علم وہنر کا جاننا عملی زندگی کے لئے ناگزیر ہے تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اس پروگرام کا آغاز محمد ریحان کی تلاوت ترجمانی سے ہوا برادرمحمد اشفاق احمد زونل آرگنائزر سیکریٹری ایس آئی او تلنگانہ نے تحریک میں نوجوانوں کا کردار اور جناب محمد معین الدین مقامی سیکریٹری جماعت اسلامی نے بھی خطاب کیا افتتاحی کلمات کورس ڈائرکٹر معراج الدین مکرم نے ادا کئے اظہار تشکر محمد روضان ادیب کورس کوارڈنیٹر نے ادا کئے جبکہ نظامت محمد یعقوب جوائنٹ سیکرٹری سوسائٹی نے کی واضح رہے کہ یہ بیسک کورس دس کمپوٹرس کے ذریعہ عملی طورپر اور تھیوری ڈیجیٹیل کلاسیس کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جس کے انسٹرکٹر محمد فصیح الدین ہیں طلبہ برادری سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔