ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

پروفیسر الحاج خواجہ عمر نلگنڈوی کی تدریسی و دینی خدمات کے اعتراف میں عظیم الشان اجلاس کا انعقاد

حافظ و قاری مولوی محمد ادریس مصباحی عفی عنہ کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 10جنوری2026 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامعہ اسلامیہ الکوثر ٹرسٹ محبوب نگر تلنگانہ میں علم و ادب کے فروغ اور دینی و تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایک عظیم الشان اور باوقار تقریب کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے ، جس میں معروف داعئ کبیر استاذ الاساتذہ حضرت مولوی پروفیسر الحاج خواجہ عمر صاحب مدظلہ العالی سابق اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر تلنگانہ کی پچاس سالہ تدریسی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔اس تقریب کی صدارت شہر حیدرآباد کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا پروفیسر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا سید جہانگیر صاحب حفظہ اللہ بانی و مہتمم جامعہ الحرمین الشریفین عربی و انگریزی دانش گاہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس حیدرآباد تلنگانہ فرمائیں گے، اس اجلاس کی نگرانی ممتاز عالم دین حضرت مولانا شاہ محمد فضل الرحمان محمود صاحب دامت برکاتہم العالیہ نائب ناظم جامعہ اسلامیہ الکوثر ٹرسٹ محبوب نگر کریں گے ۔ جبکہ متعدد نامور علماء، مشائخ، اساتذہ، دانشوران اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب میں مختلف علمی و دینی شخصیات کے خطابات، نعتِ شریف، تلاوتِ کلامِ پاک اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر مہمانانِ اعزازی، کنوینرز اور معزز مدعوین کی ایک بڑی تعداد موجود رہے گی، جو خواجہ عمر صاحب کی علمی، تدریسی اور دینی خدمات پر روشنی ڈالیں گے جلسہ کی نظامت حضرت مولانا مفتی عبداللہ حامد صاحب رشادی نقشبندی بانی و مہتمم جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات ٹرسٹ محبوب نگر کریں گے ۔منتظمین نے اہلِ علم، طلبہ، اساتذہ اور اہلیان محبوب نگر سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے

پروفیسر الحاج خواجہ عمر نلگنڈوی کی تدریسی و دینی خدمات کے اعتراف میں عظیم الشان اجلاس کا انعقاد

نوجوان طبقہ کو کھیل کود کے میدان

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے