ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نوجوان طبقہ کو کھیل کود کے میدان میں شناخت قائم کرنی چاہیے۔۔

مدھول میں منعقدہ کرکٹ ٹورنمنٹ کے آغاز پر سرپنچ شبانہ اعجاز الدین اور سی آئی رویندر نائک کا خطاب۔۔

مدھول 9 / جنوری (پٹریاٹک ویوز/یاسین بیگ) مدہول کے سی آئی رویندر نائک اور سرپنچ شبانہ اعجاز الدین نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینا چاہئے مدھول تعلقہ مرکز کے گورنمنٹ ہائی سکول اسپورٹس گراؤنڈ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے زیراہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز سرپنچ شبانہ اعجاز الدین نے ٹاس کے ذریعہ کیا اس موقع پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اور ہمت اور حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں کامیابی اور ناکامی فطری بات ہے اور کامیاب ٹیم کو ناکام ٹیم کے لڑنے کے جذبے کی تعریف کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ نظم و ضبط کے ساتھ کھیل کود کو کھیلنے سے مہارت کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور کہا کہ کھیل کے دوران حوصلہ اور جوش ہونا چاہیے افتتاحی مقابلہ میں رابندرا اسکول (مدھول) بمقابلہ FT (بھینسہ) کی ٹیموں کے درمیان ہوا اور بھینسہ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی دوسرے مقابلہ میں وٹولی تانڈا ٹیم بمقابلہ سائی بھٹی گلی مدھول ٹیم مدمقابل ہوئی اور مدھول ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس موقع پر مدہول ایس آئی پرسیس ، ڈپٹی سرپنچ کوری لاونیا سائیناتھ ، مارکیٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر رام ناتھ ، سابق ایم پی پی افروز خان ، وارڈ ممبران وشمبر ، مجیب ، سائیناتھ ، وشنو ، سابق ایم پی ٹی سی پوتنا یادو ، مخدوم ، دیوجی بھومیش ، بی جے پی منڈل صدر کوری پوتنا ، کانگریس منڈل صدر راولہ پٹیل ، رام ناتھ ، سبھاش ، موہن یادو ، سائیناتھ ، بٹنولا سائیناتھ ، جیون ، مدن ، عمران ، شکیل ، شمیم ، عابد ، افروز اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے