رکن پارلیمنٹ ورنگل کڈیم کاویا نے حلقہ اسمبلی وردھناپیٹ میں جاری "سنگھٹن سرجن ابھیان” پروگرام میں حصہ لیا
ورنگل- 17/ اکٹوبر
( نامہ نگار )
ہنمکنڈہ: رکن پارلیمنٹ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویا نے کہا کہ تمام برادریوں کی فلاح و بہبود کانگریس پارٹی کا ہدف ہے۔ بروز جمعہ اے آئی سی سی آبزرور نواجیوتی پٹنائک اور ورنگل ڈی سی سی کے صدر محترمہ ایرابیلی سورنا نے ہنمکنڈہ ڈی سی سی بھون میں رکن اسمبلی وردھناپیٹ کے آر ناگا راجو کی صدارت میں منعقدہ سنگٹھن سرجن ابھیان پروگرام میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویا نے کہا سنگٹھن سرجن ابھیان پروگرام زمینی سطح پر کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط کرتا رہے گا۔ انہوں نے ملک میں اعلیٰ ذاتوں کی سرپرستی کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو بی سی، ایس سی اور ایس ٹی خواتین کو ساتھ لاتی ہے اور سب کے ساتھ اتحاد کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے پارٹی کے لیے محنت کی ہے انہیں ضرور موقع ملے گا۔ اس پروگرام میں ریاستی، ضلعی، منڈل ڈیویزن گاؤں سطح کے قائدین اور کارکنان اور حلقہ اسمبلی وردھناپیٹ کے تحت کانگریس پارٹی سے وابستہ مختلف انجمنوں کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































