عوام کی جانب سے کی گئ شکایات کا جائزہ لیتے ہوے فوری ازالہ کریں : ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا
ورنگل 8 جنوری (پٹریاٹک ویوز) ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نے ملازمین پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کی جانب سے کی گئی شکایات کا فوری جواب دیں۔ ورنگل پولس کمشنر نے سالانہ معائنہ کے حصہ کے طور پر بروز چھار شنبہ نرسم پیٹ اے سی پی آفس کا معائنہ کیا۔ اے سی پی آفس پہونچنے پر پولیس کمشنر کا پولیس ملازمین نے استقبال کیا۔ اے سی پی کے دفتر کے ریکارڈز کی جانچ کرنے کے بعد کمشنر آف پولیس نے اے سی پی کے تحت تحقیقات کی گئی صورت حال کے بارے میں تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ پولیس کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس کرن کمار سے سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا اور زیر التواء ایس ٹی، ایس سی کیسز اور دیگر سنگین مقدمات میں اور ماؤنوازوں کی بالادستی کے ساتھ ساتھ مقدمات کی تفصیلات سے متعلق ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر کمشنر نے نرسم پیٹ ڈیویزن کے پولس عہدیداران سے کہا کہ وہ امن و سلامتی کے معاملے میں لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اور اُنہوں نے عہدیداران پولیس سے کہا کہ تمام پولیس اسٹیشنوں، بینکوں اور دیگر بڑے چوراہوں پر سی سی کیمرے نصب کریں۔
جرائم کی روک تھام کے لیے سخت محنت کرنے والے عہدیداران کے علاوہ اسٹیشن کے اہلکاروں کو جرم کے ہوتے ہی فوری جواب دینا چاہیے۔ کمشنر آف پولیس نے افسران سے کہا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی حالت میں نہ چھوڑیں اور معاشرے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا وقتاً فوقتاً مشاہدہ کریں، پیشگی معلومات اکٹھی کریں، دوستانہ انداز میں ڈیوٹی انجام دیں۔ لوگوں کی طرف سے دی گئی شکایات کو تحمل اور برداشت کے ساتھ سنیں اور دیکہیں۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے عہدیداروں، ملازمین پولیس کے ساتھ اے سی پی آفس کے احاطے میں پودا لگایا۔ اس معائنہ میں ایسٹ زون کے ڈی سی پی رویندر، اے ایس پی منن بھٹ، اے سی پی کرن کمار، نرسم پیٹ ڈویزنل پولیس افسران، انسپکٹر جی رمنا مورتی، دوگو نڈی، نیکونڈا رورل سرکل انسپکٹرز سائی رمنا، چندر موہن، ایس آئیز ارون کمار، روی، مہیندر، گووردھن، راجیش ریڈی، رگھوپتی اور دیگر پولیس عہدیداروں موجود تھے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































