ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ہزار ستونوں والی تاریخی مندر میں ونایک چتورتھی تقاریب کا انعقاد: رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ کی شرکت

ورنگل- 27/ اگست
( نامہ نگار )
ہنمکنڈہ کے تاریخی ہزار ستونوں والی مندر میں بروز چہارشنبہ عقیدت و احترام کے ساتھ ونایک چتورتھی تقاریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔ ان تقاریب میں رکن پارلیمنٹ ورنگل ڈاکٹر کڈیم کاویہ اور مقامی رکن اسمبلی نائینی راجیندر ریڈی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ رکن پارلیمنٹ کے مندر پہونچنے پر مندر کے پجاریوں نے پُورن کنبم کے ساتھ روایتی انداز میں ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر مندر کی فضا مذہبی نعروں سے گونج اٹھی۔بعدازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوے ڈاکٹر کاویہ نے عوام کو ونایک چتورتھی کی نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ بھگوان گنیش کے آشیرواد سے عوام کی ترقی کے تمام راستے ہموار ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہزار ستونوں کی تاریخی مندر کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں رہیں گی اور جلد ہی مرکزی وزیر سے ملاقات کر کے اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری کی درخواست کریں گی۔ ڈاکٹر کاویہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں ورنگل شہر تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ورنگل میں مندروں، سیاحتی مقامات، سڑکوں، تعلیمی اور طبی سہولتوں کی اور بھی ترقی کی جائے گی۔ تقاریب کے دوران ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے گنپتی پالکی یاترا میں بھی حصہ لیا اور عقیدت و احترام کے ساتھ خود اپنے کندھوں پر پالکی اُٹھائی۔ بعدازاں پجاریوں نے انہیں ویدک آشیرواد اور تیرتھ پرساد سے نوازا۔ اس موقع پر مقامی عوامی نمائندے، رہنما، مندر کمیٹی اراکین اور بڑی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوئے۔

ہزار ستونوں والی تاریخی مندر میں ونایک چتورتھی تقاریب کا انعقاد: رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ کی شرکت

تلنگانہ میں موسلادھار بارش، ریاست بھر میں

ہزار ستونوں والی تاریخی مندر میں ونایک چتورتھی تقاریب کا انعقاد: رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ کی شرکت

کلکٹر سکِتا پٹنائک کا نرو منڈل زیڈ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے