نیٹ میں شاندار کامیابی پر عروہ محمود کی تہنیتی تقریب‘ علماءوسیاسی قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۳۰نومبر (پٹریاٹک ویوز) زیر سرپرستی ڈاکٹر اصغر علی صاحب ہیڈ فزیالوجی ڈپارٹمنٹ میڈیکل کالج و مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب مہتمم دارالعلوم رحمانیہ و صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش، مفتی محمود زبیر کے فرزند عروہ محمود نے نیٹ (NEET) امتحان میں بہترین نمبرات اور اعلیٰ رینک حاصل کرتے ہوئے A کیٹگری کے تحت گورنمنٹ فری سیٹ پر میڈیکل (MBBS) نشست حاصل کی۔
اس کامیابی پر ان کے اعزاز میں آفیسر میز ملک پیٹ میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی حیدرآباد، سابق وزیر ہریش راؤ، رکن اسمبلی سدی پیٹ، محمد محمود علی ایم ایل سی، اور میناریٹی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری موجود تھے۔
محمد ریاض احمد ایڈیٹر پٹریاٹک ویوز نے بھی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے عروہ محمود کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کو ملت کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
تصویروں میں مفتی عامر رحمانی قاسمی کے علاوہ دیگر علماء و معززین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عروہ محمود کی اس کامیابی پر خاندان، دوست احباب اور ملت کے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس تقریب میں شرکت کرنے والے معزز علماء بالخصوص مولانا ارشد علی قاسمی صدر تحفظ ختم نبوت ‘ مولانا فاروق صاحب مہتمم مدرسہ رنجول ظہیرآباد‘ مولانا عبدالستار ورنگل‘ مولانا عبدالقادر کوداڈ‘ مولانا کاظم حسینی کریم نگر‘ مولانا مفتی کلیم نرمل‘ مولانا محسن نقشبندی ورنگل‘ ودیگر نے بھی شرکت کی۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































