ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

کسانوں کی مشکلات پر بی آر ایس کا شدید ردعمل – کے ٹی آر

حیدرآباد، 20 اگست (نامہ نگار):
بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) نے الزام عائد کیا ہے کہ تلنگانہ میں کسانوں کو درپیش یوریا کی شدید قلت ریاستی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کو درکار دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا 9 ستمبر تک فراہم کرنے والی پارٹی ہی ہو گی، تو بی آر ایس نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات میں اسی امیدوار کو حمایت دے گی۔

کٹی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کے دس سالہ دور اقتدار میں کبھی بھی کھاد کی قلت پیدا نہیں ہوئی تھی۔ موجودہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی نااہلی، تجربے کی کمی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث کسان آج کھاد کے لیے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس قائدین یوریا کو غیر قانونی طور پر منتقل کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔

کٹی آر نے کہا کہ:

  • ریاست کے ہر گاؤں میں کسان کھاد کے لیے لائنوں میں کھڑے ہیں۔
  • یوریا کی بوریاں حاصل کرنے کے لیے کسانوں کو حکام کے قدموں میں گرنا پڑ رہا ہے۔
  • خواتین کسان دکانوں کے سامنے رات بھر جاگ کر انتظار کر رہی ہیں۔
  • کسانوں کی خودکشیوں کی تعداد پھر سے بڑھ رہی ہے اور اب تک 600 کسان جان دے چکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکز اس معاملے پر فوری اور جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور ریاستی حکومت کسانوں کے سامنے یوریا قلت پر وائٹ پیپر جاری کرے۔

کٹی آر نے مزید کہا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی کسان دشمن جماعتیں ہیں، ان کے آٹھ آٹھ ایم پیز تلنگانہ سے منتخب ہو کر بھی ریاست کو ذرہ برابر فائدہ نہیں پہنچا سکے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "8 + 8 = صفر” والی بات آج سچ ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ:

  • کسانوں کے مسائل پر راہول گاندھی پارلیمنٹ میں خاموش کیوں ہیں؟
  • بی سی طبقات سے محبت جتانے والی کانگریس نے نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار کے طور پر کسی بی سی قائد کو کیوں نہیں چنا؟
  • ریاستی حکومت کی نااہلی کے باعث کھاد تقسیم کے عمل میں بھی شدید بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں۔

کے ٹی آر نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر کسانوں کے مسائل حل نہیں کیے تو بی آر ایس کھیت سے لے کر ریاستی سطح تک ایک بڑے تحریکی پروگرام کا آغاز کرے گی۔

کسانوں کی مشکلات پر بی آر ایس کا شدید ردعمل – کے ٹی آر

سعیدآباد آبزرویشن ہوم کا وزیر سیتکّا نے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے