بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

اردو میڈیم اسکول کی نشاندہی اور قیام کا مطالبہ

ظہیر آباد : 11 جولائی (نامہ نگار) محمد تاج الدین تاج صدر آل انڈیا مینارٹی ویلفر ایسوسیشن ضلع سنگا ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں سنگاریڈی ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ونکٹیشورلو کی جانب سے جاری کردہ حالیہ احکامات 2738/A 6/2025 بتاریخ 7 جولائی 2025 میں شہری اور دیہی علاقوں میں نئی ​​اسکولوں کے قیام کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس فہرست میں کئی مقامات پر طلبہ کی تعداد 20 سے زائد ہونے کی بنیاد پر فوری طور پر نئے اسکول شروع کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں، جس سے تعلیمی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور بچوں کو بنیادی تعلیم ان کے قریب ترین مقامات پر میسر ہوگی۔
آل انڈیا مینارٹی ویلفیئر ایسوسیشن سنگاریڈی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر اور حکومت تلنگانہ سے پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ان نئی اسکولوں کے قیام میں اردو میڈیم اسکولوں کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے تاکہ اردو زبان بولنے والے طلبہ کو ان کی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم ہو۔
اردو زبان ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہے اور اس کے فروغ و بقا کے لیے تعلیمی سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کئی اقلیتی علاقے جیسے ظہیر آباد کی علاقے حمالی کالونی ، علی پور ، کی سی آر نگر رحمت نگر نزد الانا کمپنی ، بندے علی نگر نزد منگی برادر کمپنی میں اردو بولنے والی آبادی کی کثیر تعداد موجود ہے، جو اردو میڈیم اسکولوں کے قیام کی متقاضی ہے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان احکامات میں ترمیم کرکے ہر متعلقہ وارڈ اور کالونی میں اردو میڈیم اسکول کی منظوری دی جائے، تاکہ اقلیتی طلبہ کو ان کے بنیادی تعلیمی حقوق فراہم کیے جا سکیں

اردو میڈیم اسکول کی نشاندہی اور قیام کا مطالبہ

15 جولائی 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے