ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

یونین وزیر بنڈی سنجے کمار کی اپیل – کریم نگر میں پُرامن گنیش وسرجن یقینی بنائیں

کریم نگر، 4 ستمبر (پیٹریاٹک ویوز نیوز):
یونین ہوم افیئرز کے مملکتی وزیر بنڈی سنجے کمار نے منگل کے روز کریم نگر کے مانا کونڈور چروا پر گنیش وسرجن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سابق میئر سنیل راؤ کے ساتھ محکمہ ریونیو اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے اپیل کی کہ گنیش وسرجن پُرامن انداز میں منعقد کیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا موقع نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدت مند صبح ہی سے مورتیوں کو وسرجن کے لئے منتقل کریں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

بنڈی سنجے نے کہا کہ گنیش اتسو دراصل عقیدت اور حب الوطنی سے جڑا ہوا تہوار ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بال گنگا دھر تلک نے آزادی کی جدو جہد کے دوران ہندوؤں کو متحد کرنے کے لئے گنیش اتسو کی بنیاد رکھی تھی۔ وزیر نے واضح کیا کہ کچھ لوگ تہوار کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ گنیش اتسو اتحاد، نظم و ضبط اور عقیدت کی علامت ہے۔

انہوں نے اس سال گنیش منڈیپوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچے بھی اپنے محلوں میں مورتیوں کے ساتھ عقیدت مندی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کئی عقیدت مند منّتیں مان رہے ہیں اور پوجا پاٹ کے ذریعے سماج کو شامل کررہے ہیں۔

وزیر نے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی جن میں کرینوں اور تیراکوں کی تعداد میں اضافہ، پینے کے پانی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی، جلوس کے راستوں میں بجلی کی تاروں اور درختوں کی رکاوٹوں کو دور کرنا شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس عقیدت مندوں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں دے گی اور عوام سے کہا کہ کسی مشکل کی صورت میں فوری طور پر عہدیداروں سے رجوع کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

بنڈی سنجے نے اس بات پر زور دیا کہ کریم نگر میں گذشتہ دس برسوں سے گنیش وسرجن پُرامن طور پر انجام دیا جارہا ہے اور اس مرتبہ بھی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا: "کل مورتیوں کا وسرجن صبح ہی سے مکمل کریں اور عقیدت و نظم و ضبط کے ساتھ ایسا پیغام دیں جس سے کریم نگر سے پورے سماج کو تحریک ملے۔”

— پیٹریاٹک ویوز

یونین وزیر بنڈی سنجے کمار کی اپیل – کریم نگر میں پُرامن گنیش وسرجن یقینی بنائیں

5ستمبربموقع یوم ولادت رسولﷺ 2 مجالس سیرت

یونین وزیر بنڈی سنجے کمار کی اپیل – کریم نگر میں پُرامن گنیش وسرجن یقینی بنائیں

تلنگانہ اسمبلی اسپیکر گڈم پرساد کمار کی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے