بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ #خبریں

ٹی یو ڈبلیو جے یو (آئی جے یو) کے زیر اہتمام نارائن پیٹ میں اتوار کو ضلعی سطح کے صحافیوں کا پہلا اجلاس

نارائن پیٹ ۔ 24اکٹوبر (پٹریاٹک ویوز) ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع کنوینر نارائن پیٹ، مسٹر نارائن ریڈی کی زیر نگرانی آج امبیڈکر بھون، نارائن پیٹ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹس (ملحقہ انڈین جرنلسٹس یونین، آئی جے یو) کا پہلا نارائن پیٹ ضلعی سطح کا عظیم الشان اجلاس 27 اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے لکشمی بینکوئٹ ہال، گارڈن فنکشن ہال نارائن پیٹ میں منعقد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اس اجلاس کی صدارت تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹس کے ریاستی صدر جناب وراحت علی کریں گے۔ پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس منفرد اور عظیم الشان اجلاس میں معزز مہمانان خصوصی میں ریاستی وزیر آبکاری جناب جوپلی کرشنا راو، تلنگانہ پریس اکیڈمی کے صدر جناب سرینواس ریڈی، تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹس کے ریاستی جنرل سیکریٹری جناب رام نارائنا، سیکریٹری جناب مدھو گوڑ، تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے صدر جناب شیو سینا ریڈی، ایڈیٹر منا تلنگانہ جناب ڈی امر، رکن پارلیمنٹ حلقہ لوک سبھا محبوب نگر محترمہ ڈی کے ارونا، رکن اسمبلی نارائن پیٹ محترمہ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی، رکن اسمبلی مکتھل جناب واکٹی سری ہری، سابق رکن پارلیمنٹ محبوب نگر، ضلع ایس پی یوگیش گوتم، اور ضلع کلکٹر سکتھا پٹنائک کے علاوہ دیگر معززین شامل ہوں گے۔

تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹس کے اس پہلے ضلعی اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل و چیلنجز پر مباحثہ ہوگا۔ استحقاق رکھنے والی تمام سہولتوں اور رعایتوں سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار، اور حکومت و صحافت کے درمیان بہترین اشتراک و تال میل پر ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ضلع نارائن پیٹ کے تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر اس کو کامیاب بنائیں اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اس اقدام کو مستحکم کریں۔

اس اہم مشاورتی اجلاس میں ٹی یو ڈبلیو جے یو، آئی جے یو کے ذمہ داران اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں اجلاس سے متعلق بروشر کی رسمِ اجرائی بھی عمل میں لائی گئی۔

ٹی یو ڈبلیو جے یو (آئی جے یو) کے زیر اہتمام نارائن پیٹ میں اتوار کو ضلعی سطح کے صحافیوں کا پہلا اجلاس

ٹی یو ڈبلیو جے یو (آئی جے یو) کے زیر اہتمام نارائن پیٹ میں اتوار کو ضلعی سطح کے صحافیوں کا پہلا اجلاس

کم عمری میں محمد حمزہ کی حفظ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے