ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نظام آباد میں مندر سے پوجا کا سامان چوری

نظام آباد، 25/دسمبر( ندیم احمد- پیٹریاٹک ویوز)نظام آباد شہر کے مشہور شمبھو لنگیشور سوامی مندر میں دن دہاڑے چوری کا واقعہ پیش آیا۔ بدھ کے روز ایک نامعلوم شخص مندر میں داخل ہوا اور روزمرہ کی پوجا کے لیے استعمال ہونے والی پیتل اور تانبے کی اشیاء چرا کر فرار ہوگیا۔
حیرت انگیز طور پر یہ واردات مندر میں چوکیدار اور سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کے باوجود انجام دی گئی۔ چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب پجاری شام تقریباً 7 بجے مندر پہنچے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی گئی، جس کے مطابق تقریباً 7 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوا ہے۔ 2 ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے