222 ویں محفل نعت شریف ، سالانہ جلسہء عظمت ورفعت خاتون جنتؓ کا کامیاب انعقاد ، مختلف علماء و قائدین کا خطابحیدرآباد- 11 / ڈسمبر ( محمد مکین انصاری کی رپورٹ )
کل ہند مجلس فیضان مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام 45 واں سالانہ مرکزی جشن ولادت باسعادت خاتون جنت رضی اللہ تعالی عنھا اور 222 ویں ماہانہ نعتیہ محفل کا ڈائمنڈ جوبلی ہائ اسکول ،نظام کالونی ٹولی چوکی میں کل رآت بعد نماز عشاء صدرنشین کل ہند مجلس فیضان مصطفیٰؐ عالی جناب الحاج محمد رحیم اللہ خان نیازی شرفی قادری سابق صدر نشین اردو اکیڈیمی آندھراپردیش و تلنگانہ کی نگرانی میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا- اس مقدس جلسہ سے حافظ ملت حضرت مولانا حافظ الحاج محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی کنوینر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی ، حضرت مولانا محمد سمیع الرحمن نقشبندی، بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر،صدرکل ہند مجلس فیضان مصطفیٰؐ ممتاز سینیئر بزرگ سیاسی قائد عالی جناب الحاج محمد رحیم اللہ خان نیازی سابق صدرنشین اردو اکیڈیمی متحدہ آندھرا پردیش وتلنگانہ ، خنجر مولائے کائناتؓ حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خالد محی الدین نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ، مجاہد اہلسنت عالی جناب محمد سرفراز خان صدر کل ہند مرکزی انجمن غلامان مصطفیٰؐ کمیٹی اور جنرل سیکریٹری کل ہند مجلس فیضان مصطفیٰؐ مولانا الحاج قاری محمد حسین نقشبندی زبیر بابا ایڈوکیٹ نے خاتونِ جنت حضرتہ سیدہ بی بی فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی عظمتِ کردار اور سیرتِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ سیدہء کائنات حضرتہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کی زندگی عفت، حیا، ایثار اور اخلاص کا بےمثال نمونہ ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور خواتین کی دینی تربیت کے لئے حضرتہ سیدہ بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیرت ذریعہء نجات ومغفرت اور مشعلِ راہ ہے۔ اس موقع پر علماء کرام نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ خاندانِ نبوت کی پاکیزہ تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ العمل کریں۔ محفلِ نعت میں مقامی شعرائے کرام و نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور خوب داد تحسین حاصل کی ۔ پروگرام میں علماءکرام اور قائدین نے نعت شریف کی ادبی و روحانی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ نعت شریف کہنا حضورِ اقدس صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کی محبت کو دلوں میں تازہ کرتا ہے اور معاشرے میں اخلاقی بیداری اور ایمان و عقیدہ میں پختگی پیدا کرتا ہے۔ جلسہ میں مقررین نے عطائے رسولؐ خواجہء خواجگان فخر ہندوستان حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری المعروف بہ حضرت خواجہ غریب النواز رحمہ اللہ کے فیضانِ علمی و روحانی اور خدماتِ انسانیت پر مدلل بیانات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب النوازؒ نے اپنی تعلیماتِ محبت، رواداری اور خدمتِ خلق کے ذریعے برصغیر کو امن و اخوت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔- مقررین نےمزید کہاکہ نعتِ شریف وہ واحد صنف سخن ہے جس کی ابتداء اللہ جل مجدہ نے رکھی سارا قرآن حکیم آقائے دوجہاںؐ کی مدح سرائ میں موجود ہے ،نعت پاک وہ مقدس اور پاکیزہ کلام ہے جس میں حضور نبی کریم ﷺ کی حمد و ثناء ، شمائلِ مبارکہ ، اخلاقِ حسنہ اور فضائلِ مصطفویؐ قرآن حکیم و احادیث مبارکہ کی روشنی میں بشکل اشعار بیان کئے جاتے ہیں۔مجموعی طورپر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نعت خوانی کا مقصد محض مدح سرائی مصطفیٰؐ ہی نہیں بلکہ عشقِ رسول ﷺ کو تازہ کرنا ، ایمان وعقائد صحیحہ کو مضبوط بنانا اور امت میں ادبِ مصطفی ﷺ کی روح بیدار کرنا ہے۔ابتدائے اسلام سے مساجد ، محافلِ میلاد ، دینی اجتماعات اور روحانی نشستوں میں نعت شریف بڑے احترام کے ساتھ پڑھی اور سنی جاتی ہے۔ نعت پڑھنے والے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ آدابِ نعت خوانی کا مخصوص و خاص خیال رکھے، آواز اور انداز میں ادب شامل ہو اور ایسے الفاظ سے گریز کیا جائے جو شانِ رسالت مآب صل اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم کے خلاف ہوں ۔ نعت شریف، اردو ، فارسی ، عربی اور دیگر زبانوں کے ادب کو بے مثال رنگ دیا ، چنانچہ حضرت سیدنا حسان بن ثابت انصاریؓ ،مولانا عبد الرحمن جامیؒ ، حضرت حافظ شیرازیؒ اور حضرت امام بوصیریؒ و کئی دیگر بزرگ شعرا نے نعتیہ ادب کو عروج بخشا۔ آج بھی نعت خوانی پوری دنیا میں محبتِ رسول ﷺ کی علامت سمجھی جاتی ہے- مقررین نے 222ویں ماہانہ فاتحہ و نعتیہ محفل کے موجد و بانی صدر کل ہند مجلس فیضان مصطفیٰؐ حضرت مولانا حافظ الحاج محمد عثمان صاحب نقشبندی مجددی قادری رحمہ سابق امام تاریخی مکہ مسجد حیدرآباد کی شخصیت و خدمات اور کارناموں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے درجات میں بلندی کی دعائیں کی -مولانا سید شاہ نظام الدین چشتی قادری بندہ نوازی سجادہ نشین سنگاریڈی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے- مختلف نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی -جناب محمد شفیع قادری ،جناب محمد ابراھیم خان ایاز ، مولانا حافظ شیخ باوزیر شرفی قادری ،جناب محمد شہباز خان ودیگر نے بھی حصہ لیا- آخر میں حافظ شیخ باوزیر شرفی قادری نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں صلٰوۃ وسلام پیش کیا اور رآت دیر گئے دعاپر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا – شہہ نشین حضرت خطیب الحاج سید رفعت علی نقشبندی نلدرگ مہاراشٹرا، جناب الحاج مولانا محمد عبدالجلیل طارق نقشبندی، جناب سبحان صدیقی ،جناب زبیر خان قادری و دیگر حضرات موجودتھے -بعد اختتام جلسہ جمیع شرکاء کے لئے تناول طعام کا معقول نظم کیا گیا تھا –




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































