ترقیاتی تعمیری میں کاموں کی رفتار میں تیزی پیدا کی جائے۔
بلدیہ ورنگل میں اجلاس۔میئر گنڈو سدھا رانی کا خطاب۔
ورنگل۔/19ا گسٹ (نامہ نگار)گریٹر ورنگل میئر گنڈو سدھا رانی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی پیدا کرتے ہوئے انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے کانفرنس ہال میں میونسپل کمشنر چاہت باجپائی کے ساتھ ملکر انجینئرنگ عہدیداروں کے ساتھ ڈویژن سطح پر مختلف اسکیمات کے تحت کئے جانے والے کام،ٹینڈر کے امور،نئے ترقیاتی کاموں سے متعلق پیش کئے جانے والے تجاویز کا جائزہ لیا اور ان پر تیزی کے ساتھ عمل آوری کے لئے کئی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر میئر نے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداروں سے کہاکہ وہ مختلف اسکیموں کے تحت چلائے جارہے ترقیاتی کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرلیا جائے اور جو کام ابھی تک شروع نہیں کئے گئے ہیں ان کاموں کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ حدود کے 66ڈویژنس میں ڈویژن کو 50لاکھ روپیوں کے حساب سے اسٹامپ ڈیوٹی کے کام،15ویں فینانس کمیشن،ایس سی سب پلان،جنرل فنڈ کے تحت منظور شدہ کاموں کو فوری طور پر آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ نئے تعمیر کئے جارہے نالوں،اسٹرانگ واٹر ڈرائن کے ترقیاتی کاموں کے تخمینہ فوری جمع کروایا جائے۔ریکال ٹنڈرس کو طلب کرکے فوری کاموں کا فوری طور پر آغاز کیا جائے۔اس پروگرام میں انچارج ایس ای مہندر،ایگزیکیٹیو انجینئر سنتوش بابو،ڈی ایز روی کرن،سارنگم،روجا رانی،اے ایز،ورک انسپکٹرس،اور دیگر موجود تھے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































