ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نرمل ڈی سی سی صدر و خانہ پور ایم ایل اے کی جانب سے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

نرمل ڈی سی سی صدر و خانہ پور ایم ایل اے کی جانب سے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

نرمل،25/ڈسمبر(ایم۔اے۔وحید): منڈل ہیڈکوارٹر پر منعقدہ کرسمس تقاریب میں نرمل ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کے صدر اور خانہ پور کے رکنِ اسمبلی ویڈما بجو پٹیل نے شرکت کی۔

اس موقع پر عیسائی بزرگوں کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا اور عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نرمل ڈی سی سی صدر و خانہ پور ایم ایل اے نے کہا کہ تمام ذاتیں اور مذاہب برابر ہیں اور کسی کے مذہب یا ذات کی توہین نہیں کی جانی چاہیے۔

اس پروگرام میں عیسائی بزرگوں، عیسائی تنظیموں کے قائدین، اہم رہنماؤں، کارکنان اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے