نیالکل منڈل کے موضع حدنور میں نائب سرپنچ محمد روبینہ شبِر خان منتخب ہونے پر نوا نرمانا پراجا سمیتی کی جانب سے تہنیت پیش
ظہیرآباد 22/دسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے نیالکل منڈل میں واقع موضع حدنور میں بی آر ایس پارٹی تائیدی وارڈ ممبر محمد روبینہ شبِر خان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد تمام وارڈ ممبرون کی تائید پر محمد روبینہ شبِر خان کو موضع حدنور کا نائب سرپنچ منتخب کیا گیا ۔ اور اس موقع پر نوا نرمانا پراجا سمیتی قاںدین نے اُن کی رہائش گاہ پہنچ کر گل پوشی وہ شال پوشی کے ذریعے مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
اس موقع پر ریاستی سیکرٹری سید ضمیر الدین نوا نرمانا پراجا سمیتی نے ان سے مخاطب ہو کر کہا حدنور موضع کی عوام کے ساتھ بنا مذہب و ملت اپنی خدمات انجام دینے کی خواہش اظہار کی
اور اس موقع پر نوادر معنی پرجا سمیتی صدر محمد علاؤ الدین، محمد امجد بابا،،محد انور،کے علاوہ بی آر ایس پارٹی نمائیندے موجود تھے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































