ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

رسمِ اجراء و تہنیتی تقریب کتاب "رہبرِ طلبہ” کامیابی کے ساتھ منعقد

پیٹریاٹک ویوز | حیدرآباد | 30 اگست 2025

بزمِ علم و ادب کے زیر اہتمام دارالعلوم رشیدیہ، مہدی پٹنم حیدرآباد میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ایک پروقار اجلاس بعنوان "رسمِ اجراء و تہنیتی تقریب کتاب رہبرِ طلبہ” منعقد ہوا۔ اس کتاب کے مصنف الحاج پروفیسر مولوی خواجہ عمر صاحب مدظلہ العالی نلگنڈوی ہیں۔

تقریب کی صدارت مولانا قاضی محمد عبدالحئی صاحب قاسمی (ایم اے، ایم فل یونیورسٹی آف حیدرآباد) نے کی۔ پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن اور خطیبِ شیریں بیاں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی صاحب مدظلہ العالی (استاد شعبۂ اردو، آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) نے بھی نہایت پُرمغز خطاب فرمایا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی اور مقررین میں شامل تھے:

حضرت مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر صاحب حفظہ اللہ (بانی و مہتمم الحرمین الشریفین عربی و انگلش دانش گاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، تارناکہ سکندرآباد)

مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی دامت برکاتہم(مہتمم دارالعلوم رشیدیہ مہدی پٹنم)
حضرت مولانا مفتی عبداللہ حامد صاحب رشادی چشتی قادری مدظلہ (خلیفہ مجاز حضرت مولانا اظہار الحق صاحب قریشی صابری دامت برکاتہم)
حضرت مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے (ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف عربک حیدرآباد)
تمام مہمانوں نے کتاب رہبرِ طلبہ کی علمی و ادبی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مصنف پروفیسر مولوی خواجہ عمر صاحب کی علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کتاب اردو، انگریزی اور تیلگو زبانوں میں طلبہ کے لیے رہنمائی کا قیمتی سرمایہ ہے۔

پروگرام کے اختتام پر حافظ و مولوی محمد ادریس مصباحی نے تمام شرکاء، علماء و مہمانانِ کرام کا شکریہ ادا کیا۔

رسمِ اجراء و تہنیتی تقریب کتاب "رہبرِ طلبہ” کامیابی کے ساتھ منعقد

یونین وزیر کشن ریڈی نے بورابنڈہ ڈویژن

رسمِ اجراء و تہنیتی تقریب کتاب "رہبرِ طلبہ” کامیابی کے ساتھ منعقد

تلنگانہ خواتین کی ترقی میں مثالی ریاست

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے