علم انبیاء کی امانت اور علمائے کرام انبیاء کے وارث، کلیۃ البنین کا جلسہ تقسیم اسنادات، طارق انصاری، مظفر حسین خان، مولانا سید شاہ نجم الدین قادری کا خطاب
حیدر آباد 12/ ڈسمبر (ای میل) جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ اسٹیٹ نے کلیتہ البنین جامعہ المومنات کے سالانہ جلسہ تقسیم استاد و عطا خلعت منعقدہ اردو مسکن خلوت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم انبیاء کی امانت ہے اور علما انبیاء کے وارث ہیں۔ علم کے ذریعہ جہالت کا خاتمہ ہوتا ہے تعلیمی یافتہ لوگوں کی معاشرہ میں عزت ہوتی ہے علم بھی دفن نہیں ہوتا ،طلبہ یہ نہ سمجھیں کہ ہماری تعلیم مکمل ہوگئی ہیں لیکن خیال رہے کہ آپ کا تعلیمی سنہرہ باب شروع ہو رہا ہے جناب طارق انصاری نے مفتی حافظ محمد مستان علی قادری کی گراں قدر دینی ملی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نازک دور میں کثیر تعداد میں طالبات کو مفتیہ کورس تک تعلیمی خدمات ایک تاریخی کارنامے کے مترادف ہے بہ حیثیت مفتی مسلم خواتین کی شرعی و فقہی خدمات انجام دیتے ہوئے مسلم معاشرے کو مثالی معاشرہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ جناب میر ذوالفقار علی ایم یل اے کے بدست طلباء جامعہ کو اسنادات دئے گئے۔ حافظ محمد مظفر حسین خال بنده نوازی نے کہا کہ معاشرہ کی پاکیزگی معاشرہ کی برائیوں کو ختم کرنے سے ہوتی ہے۔ حضور ﷺ نے معاشرہ کی پاکیزگی کو ایمان کے ساتھ جوڑ دیا اور فرمایا کہ پاکی آدها ایمان ہے۔ مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاه امیر کل هندسنی علماء بورڈ (امریکہ ) نے کہا کہ اللہ تعالی جب کسی کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو دین کی سمجھ عطا کرتا ہے ، طالب علم جب علم کی طلب کیلئے اپنا قدم اٹھا ہے تو اللہ تعالی جنت کیلئے اسکے راستے کشادہ کرتا ہے۔ قرآن کی تلاوت کرنے والا کا مقام و مرتبه بلند و بالا ہو جاتا ہے۔ مولانا حامد حسین شطاری نے کہا کہ حصول علم کیسے اللہ کے فضل و کرم کا ہونا ضروری ہے ۔ معاشرہ میں بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس علم ہوتا ہے لیکن دینا نہیں چاہتے بعض ایسے ہوتے ہیں کہ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں علم دینے والا نہیں ہوتا ہے جب خدا کا فضل ہو جائے تو دونوں چیزیں یکساں میسر ہو جاتی ہے۔ علامہ سید شاہ درویش محی الدین قادری المعروف مرتضیٰ پاشاہ نے کہا کہ علم پھل دار در صحت کی طرح ہونا چاہئے کہ جس کو پھل لگنے سے وہ جھک جاتا ہے۔ ایسی طرح عالم میں بھی عاجزی وانکساری ہونا چاہئے ، عالم دین سے اخلاق آئینہ کی طرح ہونا چاہئے حضور ﷺ پر وحی کا نزول چالیس سال بعد ہوا۔ اس پالیسوں میں آپ نے اپنے اخلاق کا مظاہرہ فرمایا جس کے بعد قرآن کے تعلیمات کو پھیلائے۔ جناب سید شاہ نور الحق قادری نے فارغین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری جو اس طرح کی محفلیں منعقد کرتے ہیں جس سے ہمارا ہی فائدہ ہوتا ہے، ہیں مسائل سے آگاہی ہوتی ہے۔ مولانا موسیٰ بن عبد الجلیل بانجاح نے کہا کہ قرآن مجید مقصد حیات ہے ، انبیاء علیہ السلام کا سلسلہ ختم ہو چکا لیکن آج ہم صرف اور صرف قرآن مجید کے احکامات پر عمل پیرا ہیں۔ جس میں ہر مسئلہ کا حل ہے۔ جلسہ کا آغاز طہ عبد الرحمن صوفی کی قرآت ، عبد العلیان کی محمد اور محمد عبد الحسیب کی نعت شریف سے ہوا۔ مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعہ المؤمنات نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے۔ جبکہ جلسہ کی صدارت مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعہ المؤمنات نے کی۔ مفتی محمد عبد الرحیم قادری مفتی حمد غوث عادل مفتی شیخ عابد بختی ریاض احمد اشرفی بنتی عمران مفتی شیخ مظہر، مولانا حافظ شهباز نقشبندی، مولانا شریف مفتی مولانا غلام : ربانی خان نے جدید فقہی مسائل کو بیان کیا۔ اس جلسہ میں بحیثیت مہمانان خصوصی مولانا عرفان اللہ شاہ توری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، مفتی عبد الواسع الحملہ صوفی ، الحاج محمد معیز با بو چودھری، مولانا احمد حسین رضوی القادری، مولا: قطب الرحمن افتخاری بنتی میں یم سراج الدین ، حافظ عبد القيوم ، مولانا و سید خضر پاشاہ قادری ، لیس تیم صادق بنی شمس الدین فاروقی، مولانا عبید رضا ، مولانا نظام الدین ، حافظ محمد علی قادری ، مرزا انورشاه ، کلیم اللہ و دیگر علماء و مشایخین شرکت کی




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































