ظہیرآباد میں آئیڈئیل یوتھ مومنٹ IYM کی تشکیل جدید
انجنیئیر محمد اسحاق کنوینر ڈاکٹر محمد فیصل کو کنوینر منتخب
ظہیرآباد.23/ ڈسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کا ایک انتخابی اجلاس اسلامک سنٹر لطیف روڈ پر سیکریٹری حلقہ تلنگانہ ملی امور وریاستی کنوینر آئی وائی ایم جناب سید فخرالدین علی احمد منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کی اس موثر اور متحرک تنظیم ” آئیڈیل یوتھ مومنٹ ظہیرآباد نارتھ کی تشکیل جدید عمل میں لائی گئی میقات 2026کےلئے بحیثیت کنوینر انجنئیر محمد اسحاق کوکنوینر ڈاکٹر اویس فیصل سیکریٹری شاہ رخ جوائنٹ سیکریٹری محمد فیاض خازن اور ممبرس کوبھی منتخب کیاگیا انھیں مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی اور سماج کی اصلاح کے لئے منظم جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔قبل ازیں ریاستی کنو ئینرجناب سید فخرالدین علی احمد
حیدرآباد نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں مسلم نوجوان سب سے بڑی طاقت ہیں۔ اگر اس طاقت کو صحیح رخ دیا جائے تو معاشرے سے کئی سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ آئیڈیل یوتھ موومنٹ کا مقصد نوجوانوں کو منشیات، نشہ، بے راہ روی، جہیز ، فضول رسومات تعلیمی پسماندگی اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بیدار کرنا اور انہیں مثبت تعمیری اور اصلاحی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنظیم بلا تفریق مذہب و ملت ، نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے سماجی خدمت، اخلاقی تربیت تعلیمی رہنمائی ، فلاحی سرگرمیوں اور قوم وملت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ آئیڈیل یوتھ موومنٹ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے، شعور بیدار کرنے اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے کے لیے بھی مسلسل پروگرام منعقد کرے گی۔ پروگرام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آج کے نوجوان سوشل میڈیا میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں تیزی سے مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ اور ساتھ ہی یہ امید ظاہر کی گئی کہ یہ تنظیم سماجی اصلاح کا ایک مضبوط ذریعہ ثابت ہوگی اس موقع پر امیر مقامی محمد قیصر غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب جناب محمد ناظم الدین غوری معاون ناظم ضلع محمد معین الدین و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































