بیدر25 ڈسمبر(نامہ نگار) بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں سابق وزیر اعلیٰ این دھرم سنگھ کی یاد میں دھرم سنگھ نواں کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔کل بدھ(چہارشنبہ) کو ہونے والے فائنل میچ میں بگدل کرکٹ کلب ٹیم نے HKGN چٹہ کرکٹ کلب کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ ایچ کے جی این چٹہ کرکٹ کلب کی ٹیم رنر اپ پوزیشن سے مطمئن رہی۔ ایچ کے جی این چٹہ کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ وقت میں تین وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔10 اوورز اگلی بیٹنگ کرتے ہوئے بگدل کرکٹ کلب کی ٹیم نے مقررہ وقت میں تین وکٹوں کے نقصان پر9اوورمیں 117 رنز بنائے اورٹورنمنٹ جیت گئے۔جیتنے والی ٹیم نے ایک لاکھ روپے نقد اورٹرافی جیت لی۔ رنر اپ ٹیم نے 50,000 روپئے نقد اور ٹرافی حاصل کی۔ سچن ڈگے کو مین آف دی سیریز اور بہترین بلے باز اور سید اظہر کو بہترین باؤلر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کی 32 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چندر سنگھ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں، نقد انعامات اور دیگرانعامات پیش کیے۔ ممتازقائدین میں یوسف علی جمعدار، این اے قادری، نارائن راؤ بھنگی، سرینواس ریڈی، رشید پٹیل، فصیح پٹیل، پربھاوتی، لکشمی، مہنتیش ریکلگی، امیش شاہ پور، ناگ شٹی آرکی، شیوکمار منااکھیلی، غفورصاب چٹہ، ماروتی ماسٹر، ناظم پٹیل، ناصرقادری اور دیگر شامل تھے۔۔۔
Post Views: 9