ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نئے عثمانیہ اسپتال کی تعمیر کے کام تیزی سے مکمل کیے جائیں: وکاس راج

حیدرآباد، 23 اکتوبر (راست)
اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج نے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نئے عثمانیہ اسپتال کی تعمیر کے کاموں کو معیار کے مطابق اور تیزی سے مکمل کیا جائے۔

جمعرات کے روز وکاس راج نے گوشامحل میں زیر تعمیر عثمانیہ اسپتال کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمۂ صحت کی پرنسپل سکریٹری کرسٹینا زیڈ چونگتو، ایس پی ڈی سی ایل منیجنگ ڈائریکٹر مشرف علی، ضلع کلکٹر حری چندنا داسری، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈائریکٹر نریندر کمار، اور آر اینڈ بی چیف انجینئر راجیشور ریڈی موجود تھے۔

وکاس راج نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے کاموں کی رفتار میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ علاقے میں موجود پٹرول پمپ، پولیس عمارت اور سب اسٹیشن کو سرکاری ہدایات کے مطابق خالی کرا کے اگلے اقدامات فوری طور پر انجام دیے جائیں۔

انہوں نے اسپتال کی عمارتوں کے نقشے، پارکنگ، بجلی، اپروچ روڈس اور پانی کی سہولتوں سے متعلق تفصیلات کا بھی جائزہ لیا۔ وکاس راج نے مزید کہا کہ اسپتال کی تعمیر سے وابستہ تمام کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو سکے۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر جی مکند ریڈی، ڈی سی پی رکشیتا مورتی، میگا سی جی ایم سرینواس، محکمہ برقیات کے ایس سی نرسنگ راؤ، جی ایچ ایم سی، پولیس، آر اینڈ بی اور شہری سپلائی محکموں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

نئے عثمانیہ اسپتال کی تعمیر کے کام تیزی سے مکمل کیے جائیں: وکاس راج

شیک پیٹ ڈویژن کے کانگریس یوتھ کارکنان

نئے عثمانیہ اسپتال کی تعمیر کے کام تیزی سے مکمل کیے جائیں: وکاس راج

کسانوں کو پوڈو اراضیات کے پٹے فی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے