ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

رین بازار جنید بہیمانہ قتل کیس کا پردہ فاش 6 ملزمان گرفتار ۔دیگر کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ڈی سے پی ساؤتھ زون کرن کھرے کا پر ہجوم میڈیا کانفرنس میں انکشافحیدرآباد-10-دسمبر

رین بازار پولیس نے 10 دسمبر 2025 کو کارروائی کرتے ہوئے رین بازار میں پیش آے شیخ جنید کے قتل کیس میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 6 ملزمان اب بھی فرار ہیں۔ ساؤتھ زون ڈی سی پی مسٹر کرن کھرے نے اپنے آفس پرانی حویلی میں آج ایک پر ہجوم میڈیا کانفرنس میں انکشاف کیا کہ قتل کی وجہ پراپرٹی تنازعہ، کمیشن کی غیر قانونی وصولی اور پرانی دشمنی بتایء۔گرفتارملزموں کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
گرفتار ملزمین میں
A1 عمر بن حمزہ الزبری، A2 علی بن حمزہ الجبری، A3 فیصل، A6 مقصود، A7 اصغر، A8 طاہر
گرفتار کیے گئے۔
جبکہ
فرار ملزمان میں
A4 رحیم غوری، A5 مالک، A9 آزر، A10 زبیر، A11 ریان اور A12 کُلثوم ابھی تک مفرور۔
ڈی سی پی ساؤتھ زون قتل واقعہ کی تفصیلات میں بتایا کہ
3 دسمبر کی رات ملزمان نے چھو ٹا پل یاقوت پورہ میں جنید پر چاقوؤں سے حملہ کیا، متعدد وار کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ضبط شدہ سامان میں
3 چاقو
Ola الیکٹرک بائیک، سوزوکی برگ مین بائیک
3 موبایل فون۔ضبط کیے گئے ۔ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ جملہ 12 ملزمان میں مذکورہ 6 کی گرفتاری عمل میں آئی ہے باقی 6 کی گرفتاری جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے بہت جلد کرلی جائے گی ۔
گرفتاری کی یہ
کارروائی کمشنر پولیس وی سی سجنار کی ہدایت اور ساوتھ زون پولیس کی نگرانی میں انجام دی گئی اس میڈیا کانفرنس میں ایڈیشنل ڈی سی پی محمد ماجد،میر چوک اےسی پی جی شیام سندر،رین بازار انسپکٹر سی ایچ نیتا جی کے علاوہ ٹاسک فورس و دیگر اسٹاف موجود تھے-

رین بازار جنید بہیمانہ قتل کیس کا پردہ فاش 6 ملزمان گرفتار ۔دیگر کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ڈی سے پی ساؤتھ زون کرن کھرے کا پر ہجوم میڈیا کانفرنس میں انکشافحیدرآباد-10-دسمبر

ٹی پی سی سی لیگل، ہیومن رائٹس

رین بازار جنید بہیمانہ قتل کیس کا پردہ فاش 6 ملزمان گرفتار ۔دیگر کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ڈی سے پی ساؤتھ زون کرن کھرے کا پر ہجوم میڈیا کانفرنس میں انکشافحیدرآباد-10-دسمبر

بوسٹ ٹیم کا دورہ کریسنٹ ہائی اسکول

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے