بیدر11/ڈسمبر (نامہ نگار) درگاہ حضرت بندہ علی شاہ مجذوب ؒ بیرون فتح دروازہ حیدرآباد روڈ بیدر کا 236واں سالانہ ایک روزہ عرس و صندل شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔تفصیلات کے بموجب آج 20جمادی الثانی 12/ڈسمبربروز جمعہ کو بعد نماز عصر قیام گاہ سجادہ نشین موقوعہ نہرو اسٹیڈیم گرونانک اسکول روڈ بیدر سے جلوس صندل برآمد ہوکر قبل از نماز مغرب درگاہ حضرت ممدوح حیدرآباد روڈ پہونچا ۔ بعد ادئیگی نماز مغرب جناب الحاج محمد عبدالسلیم سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح بعد نے غسل عطریات ومراسم صندل مالی کی خصوصی خدمات جمیع علمائے مشائخین، سجادہ گان، متولیان،عقیدت مندان کی موجودگی میں انجام دیے۔گلہائے عقیدت،سلام و نیازتقسیم تبرکات بدست جانشین سجادہ نشین عمل میں آئے۔ درگاہ حضرت ممدوح میں حسب روایت قدیم تیل کے شمعوں کے علاوہ برقی و پانی کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔(آج) اسی روز بعد نماز ظہر تا عصر مسجد مہرالنساء احاطہ درگاہ حضرت ممدوح میں ختم قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا تھا۔جمیع عقیدتمندان اولیاء اللہ کا جناب محمد عبدالوحید المعروف ساجد پاشاہ جانشین سجادہ نشین فرزند اکبرمحمد عبدالسلیم نے خیرمقدم کیا۔ جناب محمد عبدالسلیم سجادہ نشین نےاس موقع پر پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درگاہ شریف کی تعمیر و ترمیم کے لیے گزشتہ ایک سال پہلے 30لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں لیکن اب تک کوئی ہم تک ایک پیسا بھی نہیں آیا۔ہم اس موقع پر رکن اسمبلی بیدر جناب الحاج محمد رحیم خان ریاستی وزیر سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ فرمائیں۔جناب محمد عبدالصمد منجووالا سابق صدر مجلس بیدر نے بھی مخاطب کرتے ہوئے حضرت ممدوح کی کرمتوں پر روشنی ڈالی۔اور جناب محمد رحیم خان ریاستی وزیر سے دریافت کیا کہ منظور ہوئی رقم اب تک کیوں جاری نہیں کی گئی۔جناب الحاج محمد ایاز الحق مالک کرناٹک چھالیہ اشٹور'سجادہ گان و متولیان کے علاوہ معززین عقیدت مندان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔
Post Views: 11