ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

33 / ویں سالانہ فاتحہ یاد وصال سیدؒ و سجادہ نشین ہلکٹہ شریف کی والدہ ماجدہ رحمہااللہ کی فاتحہ اربعین کا انعقاد-

رنگاریڈی ضلع- 14 / ڈسمبر ( اسٹیٹ سماچار ) یاد وصال سید عاشقِ حضرت قدیرؒ حضرت سید حسین قادری القدیری المعروف بہ خلیفہ صاحب رحمہ اللہ حیدرآبادی کی 33 ویں سالانہ فاتحہ اور محل مبارک غفران مآب جانشین حضرت قدیرؒ حضرت الحاج خواجہ سید ابراھیم شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی بُزرگ سجادہ نشین بارگاہ قدیریؒ ہلکٹہ شریف کرناٹک کی فاتحہ اربعین
خانقاہ قدیریہ جل پلی حیدرآباد دکن میں کل 13 / ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء کامیاب انعقاد عمل میں آیا-پیر طریقت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید ابو تراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی المعروف بہ تُراب قدیریؔ قبلہ سجادہ نشین و متولی بارگاہ ہلکٹہ شریف کرناٹک نے سرپرستی کی – 33 ویں سالانہ فاتحہ اور حضرت ابوتراب شاہ قادری کی مادر مہربان کی فاتحہ اربعین نہایت عقیدت و احترام تزک و احتشام کے ساتھ منائ گئی- جس میں ممتاز علماء کرام جامعہ نظامیہ ، مشائخ عظام جمیع السلاسل ، خلفاء قادریہ قدیریہ ، مریدین و معتقدین سلسلہء قدیریہ ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے – اس موقعہ پر جنوبی بھارت کی ریاستوں سے آئے ہوئے مختلف قوال حضرات نے اردو ، عربی ، فارسی زبانوں میں کلام ساز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور خوب داد وتحسین حاصل کی – اس موقعہ پر حضرت مولانا الحاج شیخ امان اللہ شاہ قادری چشتی بندہ نوازی سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ کریم اللہ شاہ قادری چشتیؒ چٹگوپہ شریف کرناٹک ، رئیس القلم حضرت مولانا الحاج مفتی ڈاکٹر محمد فصیح الدین نظامی اشرفی سابق مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ، عمدۃ الحکمۃ حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملحقہ جامعہ نظامیہ، حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر حافظ مفتی سید شاہ احمد غوری نقشبندی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر، تقدس مآب حضرت مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری جمیع السلاسل ، امیر امارت امت اسلامیہ حضرت مولانا قاضی محمد عبدالرزاق خسرو کلامیؔ نقشبندی مجددی قادری جمیع السلاسل ، حضرت مولانا شاہ محمد اسماعیل پاشاہ قادری چشتی جمیع السلاسل ، جناب محمد معین مازن انصاری حفظہ اللہ، مولانا حافظ محمد عثمان قادری قدیری سینیئر کانگریس قائد محبوب نگر، الحاج محمد رفیق پٹیل قادری قدیری ، مولانا حافظ الحاج محمد ظہیر الدین قادری قدیری سابق امام و خطیب مسجد محمدیہؐ ونپرتی کے دیگر حضرات بھی موجود تھے- ،

33 / ویں سالانہ فاتحہ یاد وصال سیدؒ و سجادہ نشین ہلکٹہ شریف کی والدہ ماجدہ رحمہااللہ کی فاتحہ اربعین کا انعقاد-

حضرت خواجہ شیخ محمد حمیداللہ شاہ قادری

33 / ویں سالانہ فاتحہ یاد وصال سیدؒ و سجادہ نشین ہلکٹہ شریف کی والدہ ماجدہ رحمہااللہ کی فاتحہ اربعین کا انعقاد-

گرام پنچایت انتخابات کا دوسرا مرحلہ پُرسکون

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے