ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نارائن پیٹ اسکول میں غیر معیاری غذا کی فراہمی پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی برہمی

حیدرآباد: 27 نومبر (پٹریاٹک ویوز) نارائن پیٹ ضلع کے ماگنور ضلع پریشد ہائی اسکول میں غیر معیاری غذا کی فراہمی کے نتیجے میں پیش آئے فوڈ پوائزننگ کے واقعات پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ایک ہفتہ کے دوران بار بار غیر معیاری کھانے کی شکایت مل رہی تھی تو متعلقہ عہدیدار کیا کر رہے تھے؟ عدالت نے اس سنگین معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "کیا بچوں کی موت کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی؟ یہ عہدیداروں کی لاپرواہی کا واضح ثبوت ہے۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 26 نومبر کو کم از کم 30 طالبات بیمار ہو گئیں، جبکہ اس سے پہلے 21 نومبر کو بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا۔ طالبات کو متلی، چکر اور پیٹ درد کی شکایت کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریاستی حکومت کے وکیل نے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر عدالت نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کو فوری اور سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت دی۔

عدالت نے سوال کیا، "اگر ہفتے میں تین بار ایسی گڑبڑ ہو رہی ہے تو کیا ذمہ دار عہدیدار خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ حکومت کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ بچوں کی زندگیوں کو مزید خطرے میں نہ ڈالا جائے۔”

اس افسوسناک واقعے نے ریاستی حکومت کی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں اور اسکولوں میں فراہم کی جانے والی مڈ ڈے میل کی کوالٹی پر عوامی غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس معاملے میں کیا ٹھوس اقدامات کرتی ہے۔

نارائن پیٹ اسکول میں غیر معیاری غذا کی فراہمی پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی برہمی

"ریونت ریڈی کی حکومت پاگل کے ہاتھ

نارائن پیٹ اسکول میں غیر معیاری غذا کی فراہمی پر تلنگانہ ہائی کورٹ کی برہمی

27 نومبر 2024

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے