بی سی گورکل اسکولوں اور ہاسٹلز کی صورتحال پر وزیر پوننم پربھاکر کی ٹیلکانفرنس
حیدرآباد 21اگسٹ (پٹریاٹک ویوز) بی سی ویلفیئر کے وزیر جناب پوننم پربھاکر نے بی سی گورکلا پاتھ شالوں اور بی سی ہاسٹلز کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیلکانفرنس منعقد کی۔ اس اجلاس میں پرنسپل سکریٹری برائے بی سی ویلفیئر جناب سری دھر، کمشنر محترمہ بالا مایا دیوی، گورکلا سکریٹری جناب سائدولو، جوائنٹ سکریٹریز شیم پرساد اور تیرپتی ریڈی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔
وزیر نے ہدایت دی کہ حالیہ شدید بارشوں اور موسمی بیماریوں کے خدشات کے پیش نظر تمام پرنسپال اور وارڈنز طلبہ کی صحت کے سلسلے میں خصوصی چوکسی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے باقاعدہ ہیلتھ چیک اپ کا اہتمام کیا جائے، اسکول اور ہاسٹل احاطے میں گھاس اور جھاڑیوں کی صفائی کی جائے تاکہ کیڑے مکوڑوں کا خدشہ نہ رہے۔
مزید کہا گیا کہ پینے کے پانی کے ٹینک وقتاً فوقتاً صاف کیے جائیں، طلبہ کو معیاری اور صاف ستھرا کھانا فراہم کیا جائے اور کچن کے برتن مکمل طور پر صاف رکھے جائیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کو وقت پر اسکول یونیفارم، بیلٹ، جرابیں اور کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے۔
وزیر نے واضح کیا کہ تمام اسکولوں میں سو فیصد نشستیں بھری جائیں اور کہیں بھی خالی جگہ باقی نہ رہے۔ اسی طرح نصاب وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیم میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































