“دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی جانب سے اسپیکرز کے اعزاز میں عشائیہ، تلنگانہ اسمبلی اسپیکر کی شرکت”
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مسٹر گڈڈم پرساد کمار، قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر بانڈا پرکاش مدیراج اور لیجسلیچر کے سکریٹری ڈاکٹر وی نرسمہا چاریلو نے گزشتہ شب دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی جانب سے تاج مان سنگ ہوٹل میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔
یہ عشائیہ آل انڈیا اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچنے والے ریاستی اسمبلی اسپیکرز کے اعزاز میں ترتیب دیا گیا تھا، جس میں مختلف ریاستوں کے قائدین نے دوستانہ ماحول میں باہمی گفتگو کی۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































