بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

تلنگانہ حج کمیٹی: عازمین حج کے لیے اہم اعلانات

حیدرآباد:27نومبر (پٹریاٹک ویوز) تلنگانہ حج کمیٹی کے صدرنشین سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے حج 2024 کے سلسلے میں اہم معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویٹنگ لسٹ کے نشان نمبر 1 سے 1631 تک عازمین کا انتخاب مکمل ہوچکا ہے۔ منتخب عازمین کو فی کس 2,72,300 روپئے جمع کرانے ہوں گے، جس کی آخری تاریخ 16 دسمبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے کہا کہ منتخب عازمین کو دوسری قسط کے طور پر 1,42,000 روپئے کی ادائیگی بھی اسی تاریخ تک کرنی ہوگی۔ یہ رقم یونین بینک آف انڈیا یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

خادم الحجاج کا تناسب اور نئی اصطلاحات
انہوں نے بتایا کہ حج 2024 کے لیے 150 عازمین پر ایک خادم الحجاج مقرر کیا جائے گا، جب کہ پچھلے سال یہ تناسب 200 عازمین پر ایک خادم الحجاج تھا۔ سال 2025 کے لیے خادم الحجاج کا نام تبدیل کرکے ’اسٹیٹ حج انسپکٹر‘ رکھ دیا گیا ہے۔

عازمین حج کی سہولتوں میں بہتری
سید شاہ غلام افضل نے بتایا کہ گزشتہ سال بعض بلڈنگز میں سہولیات کا فقدان تھا، جنہیں مرکزی حکومت کی مداخلت سے بلاک لسٹ کروا دیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

محرم کا کوٹہ اور درخواستیں
محرم کے لیے 500 کا خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2024 مقرر کی گئی ہے، جب کہ اسناد جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر ہے۔ اسناد میں رشتہ داری کا ثبوت لازمی ہوگا۔

درخواستوں کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ اس سال حج کے لیے 9000 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 6500 درخواستوں کو منتخب کیا گیا، جب کہ تقریباً 800 افراد ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔

تلنگانہ حج کمیٹی: عازمین حج کے لیے اہم اعلانات

ٹریفک کنٹرول اور سڑک کی حفاظت کے

تلنگانہ حج کمیٹی: عازمین حج کے لیے اہم اعلانات

نارائن پیٹ ایم ایل اے پرنیکا ریڈی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے