بدھ 12 صفر 1447هـ
#حیدرآباد

تلنگانہ میں مسلم اقلیتی برادری سے گھروں کے سروے میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل: طارق انصاری

6نومبر (پٹریاٹک ویوز ڈسک ) تلنگانہ ریاستی حکومت کے زیر اہتمام ہمارے محترم وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی صاحب کی قیادت میں گھر گھر سروے کا آغاز آج، 6 نومبر سے ہو چکا ہے، جو آئندہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری صاحب کی جانب سے تمام مستحق مسلم اقلیتی برادری سے درد مندانہ اپیل کی گئی ہے کہ اس سروے میں بھرپور حصہ لیں۔

طارق انصاری صاحب کا کہنا ہے کہ یہ سروے کئی سالوں بعد کیا جا رہا ہے، جس میں ہر فرد کو اپنی قوم، مذہب اور سب کاسٹ، جیسے کہ مسلم شیخ، مسلم قریشی، مسلم فقیر یا دیگر متعلقہ زمرے کو ضرور درج کروانا چاہیے۔ اس سے نہ صرف ہمارے معاشرتی اور اقتصادی حقوق کی شناخت میں مدد ملے گی بلکہ ہمارے لیے مختلف حکومتی اسکیموں اور فلاحی پالیسیوں کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

یہ سروے حکومت کی جانب سے تعلیمی، سماجی و اقتصادی ترقی، روزگار، خواتین و بچوں کی بہبود اور دیگر ضروری شعبوں میں مستحق افراد کے حق میں بہتر منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا۔ طارق انصاری صاحب نے کہا کہ حکومت کی مختلف اسکیمیں، چاہے وہ طلبہ کے لیے ہوں، خواتین کی فلاح کے لیے ہوں یا بے روزگار افراد کے لیے، ان سب سے ہمارے لوگوں کو فائدہ تب ہی پہنچے گا جب ہماری نمائندگی مکمل اور درست ہوگی۔

لہذا، طارق انصاری صاحب کی جانب سے تمام مسلم اقلیتی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اس اہم سروے میں اپنی مکمل اور صحیح تفصیلات درج کروائیں تاکہ ہمارے حقوق محفوظ ہوں اور ہماری آئندہ نسلیں حکومتی فلاحی منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ جتنی آبادی ہوگی، اتنی حصے داری میں آسانی ہوگی، لہذا آئیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہماری برادری کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔

تلنگانہ میں مسلم اقلیتی برادری سے گھروں کے سروے میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل: طارق انصاری

5 نومبر 2024 اردو

تلنگانہ میں مسلم اقلیتی برادری سے گھروں کے سروے میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل: طارق انصاری

بین المذاہب کانفرنس میں محمد ریاض احمد

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے