صوفی قوال شجاعت نیازی کو ورچوسو ایوارڈز 2024 میں یونائیٹڈ ان آرٹس اینڈ کلچر کنسسٹنسی ایوارڈ سے نوازا گیا

حیدرآباد: معروف صوفی قوال شجاعت نیازی کو تلنگانہ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ورچوسو ایوارڈز 2024 کے موقع پر یونائیٹڈ ان آرٹس اینڈ کلچر کنسسٹنسی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
یہ ایوارڈ شجاعت نیازی کی صوفی موسیقی کے فروغ اور ثقافتی ورثے کی خدمت میں ان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔
ورچوسو ایوارڈز 2024 کی پروقار تقریب میں فن اور ثقافت سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی، جہاں تخلیقی صلاحیتوں اور مختلف فنون کے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے والوں کو سراہا گیا۔