مسجد محمدیہ کے مکتب میں تکمیل ناظرہ قرآن مجید و آغاز قرآن مجید تقریب کا کامیاب انعقاد۔
بھینسہ 9/جنوری (پٹریاٹک ویوز) بھینسہ شہر کی مسجد محمدیہ میں چلائے جانے والے مکتب کی تقریب بعنوان تکمیل ناظرہ قرآن مجید و آغاز قرآن مجید کا انعقاد بعد نماز مغرب عمل میں آیا جہاں دس طلبہ کو قرآن مجید کا آخری رکوع پڑھایا گیا اور تین طلبہ کا ناظرہ قرآن مجید کا آغاز کیا گیا دوران تقریب معصوم اور ننھے ننھے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے دینی علوم اور مخلف احادیث مبارکہ کو پیش کیا جس کی تمام شرکا نے زبردست ستائش کی اور طلبہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے نقد رقم اور انعامات سے نوازا گیا اس پروگرام میں مولانا سلمان قاسمی ، مولانا سید رافع قاسمی ، مولانا ریاض قاسمی ، حافظ منیر الدین ، مولانا عبدالطیف ، مفتی عرفان قاسمی ، مولانا نصیر الدین کے علاوہ فیض الله خان ٹاؤن صدر مجلس اور الماس خان صدر مسجد محمدیہ انتظامی کمیٹی ، محمد افتخار الدین ، عبدالعمیر المعروف سی ایم عمیر و دیگر کی کثیر تعداد شریک تھی اس موقع پر مکتب میں طلبہ کو دینی تعلیم آراستہ کرنے والے اساتذہ جن میں حافظ سرفراز ، حافظ سہیل و دیگر کو تہنیت پیش کی گئی۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































