بھینسہ شہر میں آوارہ بےقابو پاگل کتوں نے مچائی زبردست دہشت بلدیہ کا عملہ کتوں کو پکڑنے میں مصروف۔۔۔۔
بھینسہ کے مصروف ترین علاقوں میں بےقابو پاگل کتوں کے حملوں میں پچیس شہری شدید زخمی۔۔۔
بھینسہ 5 / جنوری (پٹریاٹک ویوز) آوارہ بےقابو پاگل کتوں کے حملوں میں بھینسہ کے پچیس افراد شدید زخمی ہوگئے محکمہ بلدیہ کا عملہ کتوں کو قابو کرنے میں متحرک ہوگیا تفصیلات کے بموجب صبح کے اوقات میں بھینسہ کے مختلف محلوں اور مصروف ترین علاقوں جن میں بس اسٹانڈ ، مارکیٹ ایریا و دیگر عوامی مقامات پر بےقابو آوارہ پاگل کتوں نے زبردست دہشت مچاتے ہوئے شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں داخل ہوکر بےخوف ہوکر عوام پر حملے شروع کردیے جس سے عوام میں خوف اور ہیبت تاری ہوگئی جس سے شہر میں زبردست ہلچل پیدا ہوگئی کیونکہ بھینسہ میں آج ہفتہ واری بازار لگا ہوا تھا بتایا گیا ہیکہ بےقابو آوارہ پاگل کتوں کے حملوں میں معصوم بچے ، خواتین اور معمر افراد کے بشمول پچیس سے زائد افراد شدید متاثر ہوگئے جنھیں فورا بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی بھرمار دیکھی گئی جہاں متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی اس موقع پر متاثرین نے محکمہ بلدیہ کے حکام پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بےقابو آوارہ پاگل کتوں کو فورا پکڑکر انسانی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اقدامات کریں اسی اثنا میں بھینسہ سب کلکٹر و بلدیہ انچارج کمشنر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پہنچکر ایریا ہاسپٹل انچارج سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے آنند ، ڈاکٹر بھاسکر کے علاوہ متاثرین سے بات چیت کی جبکہ اس دوران گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل انچارج سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے آنند نے تمام متاثرین کے لیے درکار اینٹی ریبیز ویکسین لگاٸی اور کہا کہ ویکسین کی آٸندہ چار یوم کی خوراک کافی مقدار میں دستیاب ہے انھوں نے متاثرین سے اپیل کی ہے کہ بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پہنچکر اینٹی ریبیز ویکسین کے ٹیکے لگوائیں بتایا گیا ہیکہ محکمہ بلدیہ کے عملہ نے ایک آوارہ پاگل کتے کو پکڑلیا اور دیگر کتوں کو پکڑنے میں مصروف دیکھے گئے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































