ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

بھینسہ میونسپل کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے : ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو

بھینسہ 30 / ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) ضلع نرمل کلکٹر ابھیلاشا ابھینو آئی اے ایس نے یقین دلایا کہ بھینسہ میونسپلٹی کے کارکنوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے منگل کو بھینسہ میونسپل کے کارکنوں نے کلکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے چیمبر میں ان سے شائستگی سے ملاقات کی اس موقع پر کارکنوں نے اپنے مسائل کلکٹر کی توجہ میں لائے کلکٹر نے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے اس موقع پر ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر و بھینسہ بلدیہ اسپیشل آفیسر فیضان احمد آئی اے ایس و دیگر بھی موجود تھے۔

بھینسہ میونسپل کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے : ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو

نرمل میں دو روزہ ضلعی سائنس فیئر

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے