سیرت النبی ﷺ پر طلبہ و طالبات کے درمیان تقابلی تقریری مسابقہ
حیدرآباد، (پریس ریلیز)
ریاض الاسلامک اسکول و ریاض العلوم، مصطفیٰ نگر، فلک نما حیدرآباد میں حضرت مولانا عاقلؒ کی یاد میں سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر طلبہ و طالبات کا تقریری مسابقہ منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت بانیٔ مدرسہ حضرت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے امیر ملت اسلامیہ حضرت مولانا جعفر پاشاہ ثانی عاقل صاحب قبلہ نے شرکت کی۔
مسابقے میں 30 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مقابلے میں محمد فصیح الدین نے اوّل، سیدہ حاجرہ فاطمہ نے دوم اور شگفتہ فردوس نے سوم مقام حاصل کیا۔ اعزازی انعام انا بیہ ریاض صدیق کو دیا گیا۔
اختتام پر انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ انتظامات کی نگرانی حضرت مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی (مدرس و ناظم) نے انجام دی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































