ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ہنمکنڈہ میں میناریٹی انٹلکچول فورم اور شانتی سنگم ورنگل کا خصوصی اجلاس ۔

ایم ایل اے راجندر ریڈی کی شرکت ۔مسلم مسائل پر مبنی یادداشت کی پیشکشی ۔
ورنگل ۔/16ڈسمبر ( نامہ نگار)میناریٹی انٹلکچول فورم اور شانتی سنگم ورنگل کی جانب سے ہنمکنڈہ میں صدر ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس اجلاس میں رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ڈاکٹر انیس احمد صدیقی نے ورنگل ویسٹ ایم ایل اے نا ینی راجند ریڈی کا استقبال کیا ۔بعد ازاں کانگریس حکومت کے دوسالہ کارکردگی اور اقلیتوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر تنظموں کے ذمہ داروں کی جانب سے ایم ایل اے نائنی راجندرریڈی کو مسائل پر مبنی ایک یادداشت پیش کی گئی ۔اس یادداشت میں کہا گیا کہ انتخابات سے قبل مسلمانوں کو سب پلان فراہم کرنے کی بات کہی گئی تھی اس پر عمل آوری کی جائے ،ورنگل کے وقف جائیدادوں کا تحفظ کیا جائے ،ٹمریس اسکول و کالجس میں اقلیتی طلباء کو خصوصی موقع فراہم کیا جائے اور دیگر مذاہب کے طلباء کو ان تناسب کے حساب سے داخلہ فراہم کیا جائے ۔میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شہر ورنگل میں کم از کم 6مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کے ساتھ ساتھ میئر کا عہدہ بھی مسلمان کو فراہم کیا جائے ۔جرنلسٹ حضرات کو فوری طور پر اراضیات مختص کی جائیں ،اردو میڈیم سرکاری اسکولس میں ٹیچرس کے پوسٹ کو روسٹر سسٹم کی وجہ روکا گیا ہے اس کو ختم کیا جاے ۔اردو میڈیم میں ایس سی ،ایس ٹی نہیں پائے جاتے جس کی وجہ سے 800پوسٹ رکے ہوئے ہیں اردو سے وابستہ اساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جائے ۔اسی طرح کاکتیہ یونیورسٹی کے ایگزیکیٹیو کونسل میں ایک مسلم فرد کو شامل کیا جائے ۔اسٹیٹ ایجوکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی اس میں ایک مسلمان کو شامل کیا جائے ۔اسی طرح اینوگولہ گڈہ قبرستان کمیٹی کو تشکیل دیا جائے اور بائونڈری وال کے لئے فنڈز الاٹ کئے جائیں اور غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔اسی طرح حسینی عالم عیدگاہ کی بائونڈری وال اور چبوترے کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں ۔النکار قبرستان میں غسل خانہ کی تعمیر جو زیر التواء ہے ان کاموں کو مکمل کیا جائے اور آوارہ کتوں کے سد باب کے لئے اقدامات کئے جائیں، وقف بورڈ ،اردو اکیڈیمی ،حج کمیٹی ،میناریٹی فینانس کارپوریشن ،میناریٹی کمیشن میں اضلاع کے لوگوں کو ممبر کی حیثیت سے نامزد کیا جائے ، اور دیگر مسائل شامل ہیں ۔اس موقع پر ایم ایل اے تمام باتوں کو بغور سماعت کیا اور اس کی یکسوئی کا تیقن دیا ۔اس موقع پر سابق کارپوریٹر محمد ابوبکر ایڈوکیٹ ،مسعود مرزا محشر ،ایم اے کلیم ، پروفیسر مصطفی ،سید محی الدین ، سید اکبر ، شیخ امجد ،محمد سراج احمد صدر مسلم و یلفیر سوسایٹی ورنگل ،خسرو سلیم ، ایم اے نعیم جر نلسٹ اور دیگر کے علاوہ نصرت جہاں ،محسن سلطانہ ،نازنین ،نور جہاں بیگم ،تسلیم بیگم نجمعہ سلطانہ ،پروین بیگم ،کوثر فاروقی اور دیگر لوگ موجود تھے ۔

ہنمکنڈہ میں میناریٹی انٹلکچول فورم اور شانتی سنگم ورنگل کا خصوصی اجلاس ۔

وقف جائیدادوں کے اندراج کیلئے تین ماہ

ہنمکنڈہ میں میناریٹی انٹلکچول فورم اور شانتی سنگم ورنگل کا خصوصی اجلاس ۔

اس موقع پر مریدین و معتقدین نے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے